مقبول اداکار فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے ساتھ پیش آنے والے معاملات پر پہلی بار کھل کر بات کی اور الزامات کے حوالے سے اپنا موقف واضح کیا۔

فیروز خان نے حال ہی میں گرین انٹرٹینمنٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے ساتھ پیش آنے والے معاملات پر پہلی بار کھل کر بات کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی کہانی بہت سادہ ہے اور ہر رشتے میں اچھے اور برے دن آتے ہیں۔

ان کے مطابق ان کے درمیان بھی ایک معمولی جھگڑا ہوا جو بُرا رخ اختیار کر گیا، اس دوران جو کچھ ہوا، شاید علیزے سلطان اس سے ڈر گئی اور اس کے بعد ان پر ایسے الزامات لگائے گئے جن کے بارے میں انہیں معلوم ہی نہیں تھا۔

اداکار نے زور دیا کہ وہ کسی بھی صورت میں عورت پر ہاتھ اٹھانے یا طاقت دکھانے کے حق میں نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عزت دینے پر یقین رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے والی ساتھی اداکارائیں اس بات کی اچھے سے تصدیق کرسکتی ہیں کہ وہ ہمیشہ اچھا رویہ اختیار کرتے ہیں۔

فیروز خان نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار رکھی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ انہیں جاننے والے ان کی شخصیت اور رویے سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس تنازع کے دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جب کہ انڈسٹری کے کئی افراد نے انہیں بتایا کہ اگر وہ ان کی جگہ ہوتے تو شاید اس دباؤ کو برداشت نہ کر پاتے۔

اداکار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عورت کو ہمیشہ عزت دینی چاہیے اور کبھی بھی اس پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہیے یا طاقت آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی اور اس رشتے سے ان کے دو بچے ہیں، تاہم یہ شادی 2022 میں طلاق پر ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد علیزے سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔

طلاق کے بعد بچوں کی پرورش اور حوالگی کے لیے کیسز بھی چلائے گئے، جس میں عدالتی حکم کے بعد بچے والدہ کے حوالے کیے گئے، تاہم انہیں والد سے ملاقات کی اجازت دی گئی اور فیروز خان کو بچوں کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

بعد ازاں فیروز خان نے ماہر نفسیات ڈاکٹر زینب سے جون 2024 میں دوسری شادی کی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیروز خان نے علیزے سلطان ان کے ساتھ کے بعد

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی