ضمنی الیکشن پر امن رہا،عوام کی دلچسپی کم رہی: سکندر سلطان راجا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ آج کا ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا، اس انتخاب نمبر گیم تبدیلی نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سے عوام کی دلچپسپی کم رہی۔
چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھاکہ آج کا ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا جس کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کا شکرگزار ہوں۔یہ بات انہوں نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
ان کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخابات میں ہمیشہ ٹرن آؤٹ کم رہتا ہے، کم ٹرن آؤٹ کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، اس انتخاب نمبر گیم تبدیلی نہیں ہونی تھی جس کی وجہ سے عوام کی دلچپسپی کم رہی۔
سکندر سلطان راجا نے کہا کہ آج کے ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی شکایات موصول نہیں ہوئی، طلال چودھری کو کل طلب کیا ہے اور سماعت ہوگی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
حیدرآباد: انتظامی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث ریلوے اسٹیشن روڈ پر سیوریج کا پانی عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار