این اے 129 لاہور ضمنی الیکشن، تمام 334 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا، ن لیگ نے 34 ہزار سے زیادہ کی لیڈ سے میدان مارلیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 129 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تمام 334 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ آگیا۔ یہاں ن لیگ نے 34 ہزار سے زیادہ کی لیڈ سے میدان مارلیا واضح رہے کہ پنجاب سے قومی اسمبلی سے یہ واحد نشست تھی جہاں پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ امیدوار میدان میں تھا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ میاں نعمان نے 63 ہزار 441 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مد نقابل تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد نے 29 ہزار 99 ووٹ حاصل کیے۔ یہ نشست سابق گورنر پنجاب اور حماد اظہر کے والد میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔