سرکاری قرضے میں ایک ہزار371 ارب روپےکمی آگئی،مشیروزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے سرکاری قرض میں ایک ہزار تین سو اکہتر ارب روپے کمی کا دعویٰ کیا ہے اور کہا بہترمالی نظم و ضبط اورمہنگے قرضوں کی قبل ازوقت ادائیگی سے یہ ممکن ہوا۔
وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فامر ایکس پر پیغام میں کہا کہ جون دوہزار پچیس میں سرکاری قرض اسی ہزار پانچ سو اٹھارہ ارب روپے تھا۔ ستمبر میں یہ قرضہ اناسی ہزار ایک سو چھیالیس ارب روپے پر آگیا۔ مشیر وزیرخزانہ کے مطابق انہتر ماہ بعد پہلی بار سہ ماہی بنیاد پرقرضے میں کمی آئی، یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سہ ماہی بنیاد پر کمی ہے۔ خرم شہزاد نے کہا کہ ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کےاعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ مقرر، فنڈزطلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-08-9
لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے کے وظیفے دینے کے لیے فنڈز مانگ لیے ہیں اور محکمہ خزانہ کو آئمہ کرام کے لیے بجٹ مختص کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئمہ کرام کے لیے سالانہ 20 ارب روپے کے فنڈ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، جس کے تحت حکومت آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے کا وظیفہ فراہم کرے گی۔ اس پروگرام کے لیے ماہانہ ایک ارب 63 کروڑ روپے درکار ہوں گے، اور یہ بجٹ محکمہ اوقاف کے ذریعے خرچ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں آئمہ کرام کی رجسٹریشن اور جیو ٹیگنگ کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا تاکہ تمام آئمہ کرام کو وظیفہ بروقت فراہم کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئمہ کرام کی مالی معاونت اور معاشرتی خدمت کو مستحکم کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔