Islam Times:
2025-11-17@17:47:25 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 248 پوائنٹس کی کمی

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 248 پوائنٹس کی کمی

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 481 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 602 پوائنٹس کی بلندی تک بھی گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھی گئی، جو کاروبار کے اختتام پر منفی رجحان میں تبدیل ہوگئی۔ کاروبار کے اختتام پر بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 248 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 687 پر بند ہوا۔ پیر کے روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 481 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 602 پوائنٹس کی بلندی تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 935 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار کاروبار کے پوائنٹس کی

پڑھیں:

ملک میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک میں خسرہ اور روبیلا کے ساتھ ساتھ پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم آج سے باقاعدہ شروع ہو گئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق یہ مہم 17 تا 29 نومبر تک جاری رہے گی اور اس دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین دی جائے گی۔

ملک کے 90 ہائی رسک اضلاع میں اس ہفتے تقریباً 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ چھ ماہ سے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین بھی فراہم کی جائے گی۔

ویکسین سرکاری صحت مراکز، اسکول، مدارس اور عارضی ویکسینیشن مراکز پر دستیاب ہوگی۔ ہر صوبے میں بچوں کو ویکسین کی تعداد مختلف ہے، جیسے پنجاب میں تقریباً 68 لاکھ، سندھ میں 84 لاکھ سے زائد، بلوچستان میں 22 لاکھ 46 ہزار، خیبر پختونخوا میں 52 لاکھ 46 ہزار، جبکہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بالترتیب 1 لاکھ 36 ہزار اور 4 لاکھ 61 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے دیے جائیں گے۔

نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں اور انہیں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے محفوظ کریں تاکہ ملک میں بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں سرد موسم نے ڈینگی کے وار کم کر دیے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک مریض رپورٹ
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • ملک بھر میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • چینی کی قیمتوں میں اضافہ: کس شوگر مل کے پاس کتنی چینی اسٹاک ہے؟
  • ملک میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز
  • ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے دوران 2342 پوائنٹس کا اضافہ
  • سیاسی صورتحال اور دیگر عوامل کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے تیزی رہی