data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: شہر میں ڈینگی کے حالات میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک ڈینگی مریض رپورٹ ہوا ہے اور اس سیزن میں ڈینگی سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں اب تک 23 ہزار 505 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے، جن میں سے 1538 افراد ڈینگی پازیٹو پائے گئے۔ مختلف ہسپتالوں میں اس وقت صرف 12 مریض زیر علاج ہیں۔

ضلعی سطح پر ڈینگی سرویلنس کے لیے 13 سو 61 ٹیمیں فعال ہیں۔ اب تک 63 لاکھ 90 ہزار 235 گھروں کا معائنہ کیا گیا، جن میں 2 لاکھ 13 ہزار 729 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس دریافت ہوئے۔ علاوہ ازیں، 19 لاکھ 51 ہزار 739 عوامی اور کمرشل مقامات کی چیکنگ مکمل ہو چکی ہے، جہاں 29 ہزار 232 لاروا پازیٹو پائے گئے۔

مجموعی طور پر 2 لاکھ 42 ہزار 981 ڈینگی لاروا برآمد ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت نے ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 4 ہزار 652 مقامات پر ایف آئی آرز درج کر دی ہیں، 1 ہزار 945 مقامات کو سیل کیا گیا اور 3 ہزار 767 چالان جاری کیے گئے۔

یہ اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ راولپنڈی میں ڈینگی پر کنٹرول کے اقدامات کامیاب ثابت ہو رہے ہیں، اور عوام کو احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق