حیدرآباد، آتشبازی فیکٹری دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
برنس وارڈ میں زیر علاج ایک زخمی انس کو اس کے اہلخانہ کراچی لے جا رہے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والے وقاص کے بھائی کاشف کی حالت میں کچھ بہتری آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے کا ایک اور زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ سول اسپتال کے انچارج برنس وارڈ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق 30 سالہ وقاص ولد ارشد سول اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا، پیر کے روز وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق برنس وارڈ میں زیر علاج ایک زخمی انس کو اس کے اہلخانہ کراچی لے جا رہے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والے وقاص کے بھائی کاشف کی حالت میں کچھ بہتری آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ زخمی وقاص کے جاں بحق ہونے کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے حلف اٹھالیا، ججز کی تعداد 7 ہوگئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تقریبِ حلف برداری اسلام آباد ہائیکورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، جہاں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں نئے ججز سے حلف لیا۔
جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بھی وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھا چکے ہیں، اور نئے شامل ہونے والے ججز کے بعد چیف جسٹس امین الدین خان سمیت عدالت کے ججز کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔