کرپٹ اور رشوت خور مودی کے دور میں بھارت میں کرپشن کی نئی تاریخ رقم
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) معروف بھارتی جریدوں اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورِ حکومت میں بڑھتی ہوئی کرپشن، معاشی عدم مساوات اور کارپوریٹ گٹھ جوڑ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
بھارتی جریدے دی وائر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مالی بدعنوانی، ادارہ جاتی تباہی، مذہبی تقسیم، سیاسی انتقام، بلڈوزر کلچر اور نفرت آمیز سیاست نئی شناخت بنتی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی دور میں کرپشن میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے احتساب اور شفافیت کا نظام انتہائی کمزور ہو چکا ہے۔
دی وائر کے مطابق بھارت میں معاشی، سماجی، مذہبی، عدالتی، انتخابی اور ادارہ جاتی سطح پر کرپشن گہری جڑیں پکڑ چکی ہے۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ روسی تیل کی خریداری سے حاصل ہونے والا فائدہ عوام کے بجائے امبانی اور اڈانی جیسے بڑے سرمایہ داروں تک محدود رہا۔
جریدے نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ہنڈن برگ رپورٹ میں اڈانی گروپ پر بڑے مالی فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات سامنے آئے، مگر اس کے باوجود بھارتی سیکیورٹیز ریگولیٹری اتھارٹی (SEBI) نے مناسب کارروائی سے گریز کیا۔
ایک اور اہم انکشاف واشنگٹن پوسٹ نے کیا، جس کے مطابق بھارتی وزارت خزانہ نے سرکاری ادارے لائف انشورنس کارپوریشن (LIC) کو مبینہ طور پر تقریباً 4 ارب ڈالر اڈانی گروپ میں لگانے پر مجبور کیا، جس سے سرکاری فنڈز کے استعمال پر مزید سوالات کھڑے ہو گئے۔
رپورٹ میں بھارتی میڈیا کے کردار پر بھی کڑی تنقید کی گئی ہے۔ دی وائر کے مطابق میڈیا کا بڑا حصہ حکومتی اثر و رسوخ کے تحت کام کررہا ہے اور کرپشن کے بے شمار معاملات کے باوجود خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے، جس سے شفافیت مزید کمزور ہو رہی ہے۔
جریدے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کے سرکاری ادارے، قومی اثاثے اور زمینیں انتہائی کم قیمت پر نجی گروپوں کے حوالے کی جا رہی ہیں۔ معاشی عدم توازن کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ امبانی اور اڈانی کی دولت 2014 کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ چکی ہے، جبکہ بھارت کا ہنگر انڈیکس 55 سے گر کر 102 تک پہنچ گیا ہے۔
مزید یہ کہ آمدنی میں عدم مساوات شدت اختیار کر چکی ہے اور ملک کی 80 فیصد دولت صرف اوپر کے 10 فیصد افراد کے ہاتھوں میں مرکوز ہے، جس سے سماجی ناہمواری اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
مبصرین کے مطابق ان رپورٹس نے بھارت میں حکمرانی کے نظام، احتسابی ڈھانچے اور کارپوریٹ مفادات کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ مزید تفصیلات آئندہ رپورٹس میں سامنے آنے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رپورٹ میں بھارت میں کے مطابق
پڑھیں:
’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔
قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔
بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔