ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی ، پیپلز پارٹی کا اتحادی کردار کمزور ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی اور حکمران جماعت کا سادہ اکثریت کے لیے سب سے بڑی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی پر انحصار بھی ختم ہوگیا ، یہ ضرورت کابینہ میں شامل چھوٹی اتحادی جماعتوں کی حمایت سے پوری ہوجائے گی۔ضمنی انتخابات میں مزید 6 نشستیں ملنے کے بعد قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہوگئی جبکہ سادہ اکثریت کے لیے حکمران اتحاد کو 169 اراکین درکار تھے، پیپلز پارٹی کے بغیر کابینہ میں شامل دوسری اتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 170 ہوگئی۔
پیپلز پارٹی اتحادی ہے، ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا، قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عطا تارڑ
74 نشستوں کے باوجود ایوان میں پیپلز پارٹی کا اتحادی کردار کمزور ہوگیا اور اب حکومت کو اپنا وجود برقرار رکھنے اور قانون سازی کے لیے پیپلز پارٹی پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی 22، مسلم لیگ ق کی 5، استحکام پاکستان پارٹی کی 4، مسلم لیگ ضیا، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کی ایک ایک نشست ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 4 ہے۔نون لیگ قومی اسمبلی میں دیگر اتحادیوں کو ساتھ مل کرآزادانہ طور پر قانون سازی کی پوزیشن میں آگئی۔
دوسری جانب اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 89 ہے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان کی تعداد 75 جبکہ جے یو آئی کے 10 ارکان ہیں۔بی این پی، پی کے میپ، ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کا ایک ایک رکن ہے، 336 کے ایوان میں 3 نشستیں تاحال خالی ہیں۔مخصوص نشست پر منتخب خاتون رکن صدف احسان کو جے یو آئی نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا، معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔این اے 175 مظفرگڑھ سے منتخب جمشید دستی کو جعلی ڈگری پر نا اہل قرار دیا گیا۔معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔این اے 1 چترال سے منتخب عبدالطیف کو نو مئی کیس میں نااہل کیا گیا، اُن کا معاملہ بھی عدالت میں زیر التوا ہے۔
پنجاب بھر کے اسکولز، کالجز ، سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر اسپتالوں کی خستہ حال بسوں کے خلاف کارروائی کا حکم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی میں ارکان کی تعداد پیپلز پارٹی مسلم لیگ
پڑھیں:
ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ، قومی اسمبلی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری ، این اے18ہری پور میں شہرناز عمر ایوب آگے
ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ، قومی اسمبلی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری ، این اے18ہری پور میں شہرناز عمر ایوب آگے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد/لاہور /فیصل آباد/ہری پور(سب نیوز)پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کے7حلقوں پرضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 6نشستوں پر ن لیگ کو برتری حاصل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔این اے 18ہری پور میں 602پولنگ اسٹیشنز میں سے 109 کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب36132ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 35614ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔این اے129 لاہور کے 334 پولنگ اسٹیشنز میں سے 115کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان 12425 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 7658 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 96فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے محمد بلال بدر 10390ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواب شیر وسیر 2408ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 104 فیصل آباد 10 کے 375 پولنگ اسٹیشنز میں سے 66 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ(ن)کے دانیال احمد 7632 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 3822 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور 13 کے 334 پولنگ اسٹیشنز میں سے 46 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتاج کے مطابق ن لیگ کے حافظ میاں محمد نعمان 4296 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔آزاد امیدوار ارسلان احمد 2848 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کے 442 پولنگ اسٹیشنز میں سے 38 کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے محمد طفیل 13150 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 929 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن پر ہیں۔حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے 226 پولنگ اسٹیشنز میں سے 35 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ(ن)کے محمود قادر خان 17840 ووٹ لے کر آگے ہیں۔پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 6897 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ پی پی 73 سرگودھا 163پولنگ اسٹیشنز میں سے 21کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ(ن)کے میاں سلطان علی رانجھا 8659 ووٹ لے کر آگے ہیں۔آزاد امیدوار محمد حارث 2028 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 کے 193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 19 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے علی حیدر نور خان نیازی 5425 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 525 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد 1 کے 171 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 1819 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل 579 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے 159پولنگ اسٹیشنز میں سے 11کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 4248 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر 241 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے 190 پولنگ اسٹیشنز میں سے 54 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احمد شہریار 10195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 1783 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے 185پولنگ اسٹیشنز میں سے 31کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم لیگ(ن)کے محمد حنیف 8891 ووٹ لے کر آگے ہیں۔آزاد امیدوار فلک شیر 1323 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ 2 کے 156 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں علمدار عباس قریشی 10511 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی 6456 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرضمنی الیکشن پرامن رہا، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، سکندر سلطان راجہ ضمنی الیکشن پرامن رہا، دنیا بھر میں انتخابات میں خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، سکندر سلطان راجہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے تمام عہدیدار شامل ہیں، اختیار ولی خان وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، نوٹیفکیشن جاری اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ،24فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، عظمی بخاری کا الزام بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے تجاویز آئندہ ماہ آئی ایم ایف کو پیش کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم