قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی ہیں۔ پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام چھ نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے کلین سویپ کر لیا ہے۔ اب مسلم لیگ ن کا ایوان میں سادہ اکثریت کیلئے پیپلز پارٹی پر انحصار ختم ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن 132 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ مسلم لیگ ن اب دیگر اتحادیوں سے مل کر قانون سازی کر سکے گی۔ ن لیگ کو 336 اراکین پر مشتمل قومی اسمبلی کے ایوان میں 170 اراکین کی سادہ اکثریت حاصل ہو گئی، چھ نشتیں جیتنے کے بعد مسلم لیگ ن کی ایوان میں مجموعی نشستیں 132 ہو گئی ہیں۔

ایم کیو ایم کی 22، مسلم لیگ ق کی 5، استحکام پاکستان پارٹی کی 4، مسلم لیگ ض، باپ، نیشنل پارٹی کی ایک ایک اور چار آزاد اراکین کی حمایت کیساتھ مجموعی تعداد 170 ہو گئی۔ سادہ اکثریت کیلئے ایوان میں 169 اراکین درکار ہوتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 74 ہے، مگر اب حکومت چھوٹے اتحادیوں کیساتھ مل کر قانون سازی کر سکے گی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا ہے۔ قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی چھوڑی ہوئی تقریباً تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ ن لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی ہیں۔ پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کی تمام صوبائی اسمبلی کی ضمنی انتخابات پیپلز پارٹی پر کامیابی مسلم لیگ ن نشستوں پر ایوان میں ن لیگ کے

پڑھیں:

قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کےلئےفوج تعینات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے فوج تعینات کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، پاک فوج اورسول آرمڈ فورسزکل سے 24 نومبر تک تعینات رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجاز افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیئے گئے ہیں، ضمنی انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج طلب کی گئی، این اے 18 ہری پور، این اے 96 اوراین اے 104 فیصل آباد،این اے 143 ساہیوال میں فوج تعینات کی جائے گی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 185 ڈی جی خان اور این اے 139 لاہور میں فوج تعینات ہوگی۔ فوج اور سول آرمڈ فورسز تعیناتی سے متعلق آرڈر کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔

صوبائی حلقے پی پی 73 سرگودھا،پی پی 98،پی پی 115، پی پی 116فیصل آباد ، پی پی 203 ساہیوال، پی پی 269 مظفرگڑھ اور پی پی 87 میانوالی میں فوج اورسول آرمڈ فورسزتعینات کی جائیں گی ۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • ضمنی انتخابات میں قومی کی 6نشستوں پر جیت، ن لیگ کا سادہ اکثریت کیلئے پیپلزپارٹی پر انحصار ختم 
  • ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، 6 قومی اور6صوبائی نشستوں پرکامیاب
  • ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا ن لیگ اب پیپلز پارٹی کی محتاج نہیں رہی؟
  • ضمنی انتخابات؛ قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب  
  • پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کا پلڑا بھاری—قومی و صوبائی نشستوں پر بڑھتی سبقت نے سیاسی منظر نامہ بدل دیا
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر لیگی امیدواروں کو برتری حاصل
  • قومی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع، 20 ہزار اہلکار تعینات
  • 6 قومی اور 7 پنجاب اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے
  • قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کےلئےفوج تعینات