ویب ڈیسک: پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور  صوبائی اسمبلی کے7 حلقوں  پر ضمنی انتخابات  ہوئے جن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، میانوالی اور مظفر گڑھ میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔

 ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 قومی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج 
 این اے129 لاہور 

پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے129 لاہور کے تمام 334 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان نے میدان مار لیا۔غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حافظ میاں محمد نعمان 63441 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29099 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

  این اے 143 ساہیوال 3

 قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد طفیل 136223 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری 13220 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پرو ہاکی لیگ کی تیاری، قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے شروع

  این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2

 حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے تمام 226 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق  مسلم ليگ(ن) کے محمود قادر خان 82413 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔

 پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 49262 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

  این اے18ہری پور ضمنی انتخاب، 308پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگی امیدوار آگے 
 
این اے 104 فیصل آباد 10

این اے 185؛ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مقابلہ، 20پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول

 حلقہ این اے 104 فیصل آباد 10 کے تمام 375 پولنگ اسٹیشنز  کے نتائج سامنے آگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے دانیال احمد 52791 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 19262 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

  این اے 96 فیصل آباد 2

 حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 154 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد بلال بدر 79278 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواب شير وسير 26483 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

آل پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ؛ پنجاب یونیورسٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

 پنجاب اسمبلی کے حلقوں کے نتائج
پی پی 203 

 پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد حنیف 46900 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ آزاد امیدوار فلک شیر 10895 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی پی 115

 پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے تمام 159 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے,ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 49049 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار محمد اصغر صرف 1898 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔

این اے 96ضمنی الیکشن؛ 6 پولنگ سٹیشنز کے نتائج سامنے آ گئے

 پی پی87 

 پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 کے 193 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار علی حیدر نور خان نیازی 67 ہزار 986 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 3310 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی پی 269

 پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ 2 کے تمام 156 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کےمیاں علمدار عباس قریشی 55611 ووٹ لے کر جیت گئے۔

 پی پی 73

 سرگودھا کے صوبائی حلقے پی پی 73 سے ن لیگ کےسلطان علی رانجھا71 ہزار 770 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار مہر محسن رضا 12970 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی پی 116

 پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے تمام 190 پولنگ اسٹیشنز  کے نتائج سامنے آگئے۔ ن لیگ کےاحمد شہریار 48 ہزار 824ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،  آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 11429 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی پی 98

 پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد 1 کے تمام  171 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوگئے۔  

 غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 44388 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل35245 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی غیر سرکاری نتائج کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتائج پولنگ اسٹیشنز کے غیر کے مطابق مسلم لیگ ن جبکہ آزاد امیدوار نتائج سامنے قومی اسمبلی کے غیر حتمی حلقہ این اے فیصل آباد کے نتائج ن لیگ کے کے تمام کے محمد پی پی 2

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن