فیض حمید بھی نہیں اور وہ ججز بھی نہیں جو پی ٹی آئی کو کامیاب کرواتے تھے: مریم نوا
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں بیانیے پر نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج نہ فیض حمید موجود ہیں اور نہ وہ ججز جو سابقہ دور میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے نتائج یقینی بنایا کرتے تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ ضمنی الیکشن ریفرنڈم نہیں تھا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے 2024 کے عام انتخابات میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا اور یہ جیت بیانیوں کے بل بوتے پر نہیں بلکہ حقیقی کارکردگی کی بنیاد پر حاصل ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک لبیک کو 2017 کے ضمنی الیکشن میں لانچ کیا گیا، گلگت بلتستان میں کامیاب جلسے کیے گئے لیکن مسلم لیگ ن سے سیٹیں چھینی گئیں، سب کو پتا ہے کہ دھاندلی کب اور کس کے لیے ہوئی، مگر مسلم لیگ ن اپنے موقف پر قائم رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اب بیانیوں سے تنگ آ چکے ہیں، ملک کی ترقی کارکردگی کے بغیر ممکن نہیں اور بہترین بیانیہ وہی ہے جو عملی نتائج کے ساتھ ہو۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہری پور میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بیانیے والوں کو کام کرنے کا طریقہ نہیں آتا اور وہ صرف نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے قیدی نمبر 804 کے نام پر الیکشن لڑا لیکن اسے شکست ہوئی، اور ضمنی انتخابات میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کی پوری طاقت سابقہ دور میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھی، اور بائیکاٹ تب ہوتا ہے جب ہار کا یقین ہو، جبکہ انہوں نے اور نواز شریف نے جیل کاٹی مگر انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ 2018 میں ملک کو ڈی ریل کیا گیا، لیکن آج نہ فیض حمید موجود ہیں اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کے لیے الیکشن جیتواتے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے مسلم لیگ ن پی ٹی آئی فیض حمید ہیں اور نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
الحمدللہ شیر کامیاب ہوگیا، مریم اورنگزیب کا ضمنی انتخابات کے نتائج پر ردعمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’الحمدللہ، شیر کامیاب ہوگیا‘‘۔ انہوں نے اپنے بیان کے ساتھ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور برتری کے ساتھ کلین سوئپ کے قریب ہے اور تحریک انصاف کی خالی کردہ تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار سبقت لے رہے ہیں۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 میں مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان نے 63 ہزار 441 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ ساہیوال کے حلقہ این اے 143 میں محمد طفیل جٹ ایک لاکھ 36 ہزار 223 ووٹ لے کر فاتح رہے۔ ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 185 میں تمام 226 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق محمود قادر خان نے 82 ہزار 413 ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کی، یہ نشست زرتاج گل کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ساہیوال کے صوبائی حلقہ پی پی 203 میں مسلم لیگ ن کے محمد حنیف 46 ہزار 900 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ فیصل آباد کے حلقہ پی پی 115 میں محمد طاہر پرویز نے 49 ہزار 46 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا۔