آج نہ فیض حمید ہے اور نہ ہی وہ ججز جو انہیں جتواتے تھے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بتائیں کہ مقبولیت کے دعوے کہاں گئے؟ آج نہ فیض حمید ہے اور نہ ہی وہ ججز جو انہیں جتواتے تھے، فیض حمید کی پوری طاقت پی ٹی آئی کے ساتھ تھی۔
لاہور میں صوبائی وزرا اور سیکریٹریز کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا جو ن لیگ نے جیت لیا، پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہو ہی نہیں سکتا، زمین پر کام ہی نہیں ہوگا تو بیانیہ کیا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ تب ہوتا ہے جب آپ کو ہار کا یقین ہو، پی ٹی آئی کا الیکشن بائیکاٹ کی بات کرنا منافقت ہے، کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہار گئے تو بائیکاٹ تھا۔
مریم نواز نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے لوگوں کی عزت نفس کی بات کی، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی
ان کا کہنا تھا کہ یہ کیا بات ہے پنجاب میں بائیکاٹ تھا لیکن خیبر پختونخوا میں نہیں تھا، بیانیے سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، پرفارمنس بھی ہونی چاہیے۔
مریم نواز نے کہا کہ 14سال میں پورا خیبر پختونخوا پتھر کے زمانے میں چلا گیا ہے، پشاور میں ترقی کا نام نہیں، باقی صوبے میں کیا ہوگا؟ مسلم لیگ (ن) نے ان کے گھر میں گھس کر مارا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کس خدمت سے محروم ہیں انہیں معلوم ہوگیا ہے، کب تک قیدی نمبر 804 کی باتوں سے لوگوں کے پیٹ بھریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن کے وقت پوری ریاستی مشینری ن لیگ کے خلاف تھی، مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا خیبر پختونخوا نے کہا کہ
پڑھیں:
شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔
کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔