data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’الحمدللہ، شیر کامیاب ہوگیا‘‘۔ انہوں نے اپنے بیان کے ساتھ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور برتری کے ساتھ کلین سوئپ کے قریب ہے اور تحریک انصاف کی خالی کردہ تمام نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار سبقت لے رہے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 129 میں مسلم لیگ ن کے حافظ نعمان نے 63 ہزار 441 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ ساہیوال کے حلقہ این اے 143 میں محمد طفیل جٹ ایک لاکھ 36 ہزار 223 ووٹ لے کر فاتح رہے۔ ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 185 میں تمام 226 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق محمود قادر خان نے 82 ہزار 413 ووٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کی، یہ نشست زرتاج گل کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

ساہیوال کے صوبائی حلقہ پی پی 203 میں مسلم لیگ ن کے محمد حنیف 46 ہزار 900 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ فیصل آباد کے حلقہ پی پی 115 میں محمد طاہر پرویز نے 49 ہزار 46 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن کے حلقہ

پڑھیں:

ضمنی انتخابات: ن لیگ نے میدان مار لیا، کارکنوں کا جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

ضمنی انتخابات: ن لیگ نے میدان مار لیا، کارکنوں کا جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز

لاہور:(آئی پی ایس)ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن )نے میدان مار لیا، صرف ایک نشست پر پیپلزپارٹی کا امیدوار کامیاب ہوسکا۔

لیگی کارکنوں نے جیت کا جشن منایا، مٹھائیاں تقسیم کیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، کارکنوں نے شیر آیا، شیر آیا کی نعرے بازی کی، آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
پنجاب میں قومی اسمبلی کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج
این اے 129

قومی اسمبلی کے حلقہ 129 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ میاں نعمان 63 ہزار 441 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29 ہزار 99 ووٹ حاصل کرسکے، آزاد امیدوار بجاش خان نیازی 6264 ووٹ حاصل کرسکے۔

این اے 104
حلقہ این اے 104 فیصل آباد کے تمام 375 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے دانیال احمد 52 ہزار 791 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 19 ہزار 262 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے18

این اے18ہری پور کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار شہر ناز عمر ایوب ایک لاکھ 20 ہزار 220 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہیں۔

این اے185
حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے محمود قادر خان جیت گئے، پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ دوسرے نمبر پر رہے، ن لیگ کے محمود قادر خان نے 82413 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، پیپلزپارٹی کے دوست محمد کھوسہ 48262 ووٹ لے سکے۔

این اے 143
این اے 143 چیچہ وطنی کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے کامیابی حاصل کرلی، ن لیگ کے طفیل جٹ 1 لاکھ 36 ہزار 313 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار ضرار اکبر 13 ہزار 120 ووٹ لے سکے۔

این اے 96

حلقہ این اے 96 فیصل آباد کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد بلال بدر 93 ہزار 9 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ آزاد امیدوار نواب شير وسير 43 ہزار 25 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقوں کےغیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج

پی پی 73
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ(ن) کے میاں سلطان علی رانجھا 71 ہزار 770 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار مہر محسن رضا 12970 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی87

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے علی حیدر نور خان نیازی 67870 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آگئے، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 6368 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 98

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد 1 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 44 ہزار 388 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار محمد اصغر ملک 35 ہزار 246 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 115

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 49046 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار محمد اصغر 1898 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 116

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے احمد شہریار 48 ہزار 824 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے، آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 11 ہزار 429 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 203

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے تحت مسلم ليگ (ن) کے چودھری حنیف جٹ کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار فلک شیر دوسرے نمبر پر رہے، ن لیگ کے چودھری حنیف جٹ 46820 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، آزاد امیدوار فلک شیر 10ہزار975 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 269

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 269 مظفر گڑھ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے میاں علمدارعباس قریشی 55ہزار 868 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار محمد اقبال خان پتافی دوسرے نمبر پر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ؛ دہشتگردوں کا اصل ہدف کیا تھا، ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں زیارت میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 5 مشتبہ افغان دہشت گرد گرفتار ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کیخلاف کارروائی، نوٹس جاری پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی، عثمان طارق کی ہیٹرک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • عام انتخابات کے مقابلے میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے کتنے زائد ووٹ حاصل کیے؟
  • ضمنی انتخابات: ن لیگ نے میدان مار لیا، کارکنوں کا جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم
  • ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا، 12 نشستوں پر (ن) لیگ کامیاب، ایک سیٹ پی پی لے اڑی
  • ضمنی انتخابات،این اے 18میں عمرایوب کی اہلیہ کوشکست، لیگی امیدوار بابر نواز خان نے میدان مار لیا
  • ضمنی انتخابات؛ قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی کی 6 نشستوں پر ن لیگ کامیاب  
  • این اے 18 ہری پور کے تمام 602 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان کامیاب
  • قومی و صوبائی اسمبلی، 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی پولنگ ختم، گنتی جاری
  • قومی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع، 20 ہزار اہلکار تعینات
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل