قطری وزیرداخلہ خلیفہ بن حمد سےنتیجہ خیز ملاقات ہوئی،وزیرداخلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
دوحہ (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطری ہم منصب خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کو اہم قرار دیا ہے اور کہا کہ علاقائی اور دوطرفہ امور پر تعاون بڑھانے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں بتایا کہ قطری وزیرداخلہ سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون میں اضافے پربات چیت کی۔ منشیات اسمگلنگ روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں اور ساحلی محافظوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے قطری ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے کئی دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل فرنچائزز کے لیے مالی انعامات کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے پی ایس ایل ٹیم مالکان کے لیے بڑا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا کہ فاتح ٹیم کے ساتھ ساتھ فرنچائز کے مالک کو بھی انعامی رقم ملے گی۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کے مالک کو 5 لاکھ ڈالرز جبکہ رنرز اپ ٹیم کے مالک کو 3 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ اس کے ساتھ جو پی ایس ایل فرنچائز کا مالک سب سے زیادہ کرکٹ ڈیویلپمنٹ پر کام کرے گا، اس کو 2 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔ پی سی بی سربراہ کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دیں گے۔دوسری جانب پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو ملنے والی 5 لاکھ ڈالرز کی رقم میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ ٹیم کو ملنے والی رقم کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اور دوسرے متلعقہ لوگوں میں تقسیم ہوتی ہے۔ اب چئیرمین پی سی بی کی طرف سے اعلان کردہ 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ ڈالرز انعام پر صرف ٹیم ملکان کا ہی حق ہوا کرے گا۔