ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ بھاری بارشوں کے بعد کراچی کی سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہیں، میگا پروجیکٹس جاری ہیں جس کے باعث ٹریفک مسائل پیدا ہو رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ شہر میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو مزید تکلیف نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے تاکہ کراچی کی 315 گلیوں اور 60 بڑی سڑکوں کی ازسرِ نو تعمیر کی جاسکے، جبکہ پورے شہر میں اسٹریٹ لائٹس کی مناسب تنصیب کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں کا نظام مدت سے بدحالی کا شکار ہے، جہاں مرکزی شاہراہوں میں جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جو خاص طور پر حالیہ بارشوں کے بعد شہریوں کے لیے شدید خطرات کا باعث بن رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان عبدالرشید چنا کے مطابق کراچی کی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرِ نو سے متعلق اجلاس کی صدارت آج وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کی۔ اجلاس میں وزیرِ بلدیات ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھاری بارشوں کے بعد کراچی کی سڑکیں تباہ حالی کا شکار ہیں، میگا پروجیکٹس جاری ہیں جس کے باعث ٹریفک مسائل پیدا ہو رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ شہر میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو مزید تکلیف نہ ہو۔ میئر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ شہر کی 315 اندرونی گلیاں انتہائی خراب حالت میں ہیں، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام اندرونی گلیوں کے منصوبوں کی منظوری دی جائے اور کام تیزی سے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیر کی جانے والی گلیوں کے ساتھ باقاعدہ نکاسیِ آب کا نظام بھی بنایا جائے، اور اسی طرح 60 اہم شاہراہوں پر بھی نکاسی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ میئر وہاب نے بریفنگ میں بتایا کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں کی لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فنڈز کوئی مسئلہ نہیں، مجھے شہریوں کے لیے فوری اور معیاری کام چاہیئے۔ مراد علی شاہ نے کیماڑی میں ریورس اوسموسس (آر او) پلانٹس کے افتتاح پر میئر کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے لیے صاف پانی، بہترین سڑکیں اور بہترین امن و امان کی یقینی فراہمی کو ممکن بنانا ہے جب کہ سندھ سیف سٹی پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے شہر میں ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے۔ مارچ میں میئر وہاب نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو مضبوط کرنے کے لیے 25 ارب روپے فراہم کیے جائیں تاکہ میگا سٹی کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے نے کہا کہ ارب روپے کے مطابق کراچی کی کے لیے کے بعد

پڑھیں:

گرین لائن کامن کوریڈور آئندہ سال کھول دیا جائے گا، میئر کراچی

فائل فوٹو

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک کھول دیا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی تعمیر کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا، لیکن کام مکمل ہونے کے بعد سہولت مہیا ہوں گی۔

تھرڈ پارٹی ویری فکیشن کے بغیر بلز پاس نہ کیے جائیں، میئر کراچی

کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت دی ہے...

انہوں نے کہا کہ منصوبہ شروع کرتے وقت کے ایم سی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، تاہم اب تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ حکومت نے ریڈ لائن منصوبے کے مسائل بھی حل کر دیے ہیں، آئندہ چند روز میں اس پر باضابطہ کام شروع ہو جائے گا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ میئر کراچی نے سڑکوں کی خرابی اور ڈرینیج کے مسائل کی نشان دہی کی تھی، جس پر انہوں نے پی آئی ڈی سی ایل سے بات کی مرتضی وہاب کے تحفظات درست تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس ای سی پی نےپی ایس ایکس ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دیدی
  • ’فنڈز کا مسئلہ نہیں،‘ وزیرِاعلیٰ سندھ کی شہریوں کیلئے فوری اور معیاری کام کی ہدایت
  • گرین لائن کامن کوریڈور آئندہ سال کھول دیا جائے گا، میئر کراچی
  • کراچی شہر کا ماسٹر پلان 2003ء میں جماعت اسلامی کے دور میں تبدیل ہوا، میئر کراچی
  • کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے اور ماڈرن صفائی نظام کے منصوبوں کی منظوری
  • جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین فوکس مینار پاکستان پر نہ رکھیں، میئر کراچی
  • صوبائی وزیر کی زیرصدارت اجلاس میں ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری
  • صوبائی وزیر کی زیرصدارت اجلاس، ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری
  • پاسکو کی جگہ وئیٹ اسٹاک کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری