Jasarat News:
2025-11-24@15:34:21 GMT

12 ہزار سال قدیم خاتون اور ہنس کا مجسمہ دریافت

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سائنس دانوں نے قدیم انسانیت کی تاریخ میں ایک شاندار دریافت کی ہے جس میں 12 ہزار سال پرانے دور کی ایک خاتون اور ہنس کا مجسمہ سامنے آیا ہے، جسے دنیا کا سب سے پرانا انسان اور جانور کا مجسمہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ منفرد مجسمہ مٹی سے بنایا گیا ہے اور اسے قبل از تاریخ گاؤں ناطوفین سے دریافت کیا گیا، جو آج کے مقبوضہ فلسطین، شام اور اردن کے علاقوں میں واقع تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دو انچ قد والا یہ مجسمہ ایک خاتون کی نمائندگی کرتا ہے جس کے کمر پر ایک ہنس بیٹھا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ہنس شکار شدہ نہیں بلکہ زندہ دکھایا گیا ہے، جس سے اس کی روحانی اور علامتی اہمیت واضح ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ناطوفین ثقافت میں ہنس کی اہمیت بہت زیادہ تھی، اور اسے نہ صرف خوراک کے طور پر بلکہ ہڈیوں، پروں اور دیگر کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ مجسمہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نطوفیان کے نزدیک انسان اور جانور روحانی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے۔ ہ

نس اور عورت کا یہ مناظر شاید اس باہمی روحانی تعلق کی علامت کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔ اس دریافت سے قبل از تاریخی معاشروں کی زندگی، ان کے اعتقادات اور روحانی نظریات پر روشنی پڑتی ہے۔

سائنس دان اس مجسمے کو ایک نہایت اہم تاریخی شواہد کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیونکہ یہ ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ ہزاروں سال قبل انسان اور جانور کے درمیان کس طرح کے تعلقات اور علامتی مفاہیم موجود تھے۔ اس مجسمے کی دریافت نہ صرف آثار قدیمہ کے مطالعے کے لیے بلکہ انسانی تاریخ اور ثقافت کی سمجھ بوجھ کے لیے بھی ایک قیمتی اضافہ ہے۔

یہ دریافت انسانیت کی ابتدائی سوچ اور فنون لطیفہ کی ترقی کو سمجھنے میں ایک نادر موقع فراہم کرتی ہے اور ظاہر کرتی ہے کہ ہزاروں سال پہلے انسان کے خیالات اور تخلیقی صلاحیتیں کتنی پیچیدہ اور علامتی نوعیت کی تھیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

برطانیہ پلٹ شخص اور اس کے ساتھیوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی



راولپنڈی:

برطانیہ پلٹ شخص نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون سے اجتماعی زیادتی  کی۔

پولیس کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں برطانیہ پلٹ شخص نے ساتھیوں سمیت خاتون سے اجتماعی زیادتی  کی، جس پر متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق  خاتون نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے والدہ سمیت ملزم سلیم اختر کے گھر کام کرتی ہوں،ملزم نے ایک سال قبل زبردستی زیادتی کی۔ 20نومبر کو ملزم شاپنگ کے لیے اپنی گاڑی میں ساتھ لے گیا اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم ڈیرے پر زیادتی کی۔

خاتون نے بتایا کہ ملزم شاہد سلیم کے بعد اس کے ساتھی رضوان اور نامعلوم نے بھی زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے، جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • چینی ساختہ انسان نما روبوٹ نے بغیر بند ہوئے 106 کلومیٹر چل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
  • انسانی روحوں کا ڈریم ٹائم تصور
  • علماء معاشرے کی روحانی و معنوی رہنمائی کا ستون ہیں، عامر محمود مرزا
  • ایک خاتون بچے کو گود میں لیے تقریر سن رہی ہیں
  • آدم زاد: حقیقی زاویوں کی کہانی
  • برطانیہ پلٹ شخص اور اس کے ساتھیوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی
  • مصروفیت یا معاوضہ؟ عاطف اسلم نے شوز میں نہ جانے کی اصل وجہ بتا دی
  • کوئی انسان قانون سے بڑا نہیں، کسی ادارے کے سربراہ کےلیے بھی استثنی نہیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان
  • مخدوم امین فہیم روحانی میراث کا درخشاں ستارہ تھے،سعید الزماں