علماء معاشرے کی روحانی و معنوی رہنمائی کا ستون ہیں، عامر محمود مرزا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد (صباح نیوز) آزادکشمیر کے سیکرٹری مذہبی امورو اوقاف عامر محمود مرزا نے کہا ہے کہ علماء معاشرے کی روحانی و معنوی رہنمائی کا ستون ہیں، دنیا کے ہر معاشرے میں ایسی شخصیات موجود ہوتی ہیں جو اپنے علم، کردار اور خدمت سے لوگوں کے دلوں میں مقام پیدا کرتی ہیں،علماء کا طبقہ جو دین و دنیا کی رہنمائی کا علمبردار ہوتا ہے، قوموں کی فکری اور معنوی تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، آزادکشمیر کے ناظم اموردینیہ مفتی حافظ نذیراحمد باصلاحیت،باکردار،بااخلاق اورباعمل شخصیات کے مالک ہیں،محکمہ اموردینیہ میں ان کی خدمات کو حقیقی معنوں میں یادرکھاجائیگا،ناظم اموردینیہ نے اپنی ذمہ داریوں کو بھرپورانداز میں ادا کیاآج تمام مسالک کے علماء ان کے کردارکو خوش آئند قراردے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے تمام اضلاع کے مفتیوں کی جانب سے آزادکشمیر کے ناظم اموردینیہ مفتی حافظ نذیراحمد کی ریٹائرمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔