کراچی میں نجی کمپنی کے ملازمین سے دن دہاڑے 17 لاکھ روپے کی ڈکیتی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں نجی کمپنی کے ملازمین سے نامعلوم مسلح ملزمان دن دہاڑے 17 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کےعلاقے کلفٹن بلاک7میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر نجی کمپنی کے ملازمین سے 17 لاکھ روپےلوٹ کرفرارہوگئے۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی اورپولیس نے جائے واردات سے شواہد جمع کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کوبھی طلب کیا۔
ایس ایچ او بوٹ بیسن سید راشد علی نے بتایا کہ نجی کمپنی کے 2 ملازمین بینک سے 17 لاکھ روپے لے کر سامنے موجود کمپنی کے دفتر پیدل جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے ان سے پیسے چھینے اور فرار ہوگئے۔
ایس ایچ اونے بتایا کہ پولیس کو معاملے مشکوک لگ رہا ہے تاہم جائے واردات سے تمام شواہد کرلیے تاکہ شفاف تحقیقات کی جاسکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نجی کمپنی کے
پڑھیں:
کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: خونی ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار شہری کی جان لے لی،
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے پر ذکریہ گوٹھ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں افراد سڑک پر گر پڑے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملیر کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ زخمی موٹر سائیکل سوار سہیل کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈرائیور کا نام فضل بتایا گیا ہے، اور واقعے کے محرکات کے تعین کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔