ناقدین سے شادی کی خوشیاں خراب ہوگئیں، طلاق لینے کا بھی سوچا، ڈاکٹر نبیحہ علی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
سوشل میڈیا اسٹار اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کی خوشیوں کے دوران جاری شدید تنقید نے انہیں ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا اور ایک موقع پر تو انہوں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا بھی سوچا تھا۔گزشتہ ماہ نومبر میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تاہم ان کی شادی اور اس سے متعلق بیانات پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی شادی کے دن ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کا سفید رنگ کا عروسی لباس تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کا تھا اور ان کے زیورات کا سیٹ 40 تولے کا تھا، جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے تھی۔یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب زیر بحث آیا، خاص طور پر ان کے ماضی کے بیانات کے تناظر میں، جہاں وہ سادگی اور عاجزی کی بات کرتی رہیں۔تنقید کے بعد ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے دعووں کو زبان کی لغزش قرار دیتے ہوئے ان کی قیمتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنے کا اعتراف کیا۔ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی۔انہوں نے اپنی شادی کے بعد کے تجربات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا یہ دور سب سے مشکل تھا اور وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ ان کی خوشی اتنی اذیت ناک بن جائیں گی،ان کے مطابق شادی کے فوراً بعد شروع ہونے والی سوشل میڈیا تنقید نے انہیں اس حد تک پریشان کر دیا کہ ایک موقع پر انہوں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا بھی سوچا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے خود کو سنبھالا۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد جو وقت ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے گزارنا تھا، وہ ہم دونوں نے یا تو انٹرویوز دیتے ہوئے گزارا یا ایک دوسرے سے یہ سوال پوچھتے رہے کہ تم نے یہ کیوں کہہ دیا۔ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی جارہی ہے، جہاں افراد کو ذہنی طور پر پریشان کیا جاتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ضرورت ہے جو کسی دوسرے شخص کو ذہنی اذیت پہنچاتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے سوشل میڈیا انہوں نے شادی کے نے اپنے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔