اسلام آباد:

پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی واضح کامیابی پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے  این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے سردار محمود قادر خان لغاری، پی پی 203 ساہیوال سے چوہدری حنیف جٹ، پی پی 87  میانوالی سے علی حیدر نور نیازی، پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار، پی پی 115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز، این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد اور  پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن، بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوامی خدمت اور صوبے کی ترقی کے لیے شبانہ روز کوششوں پر عوام کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیر اعظم کے مطابق NA-185 میں فتح مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا ثبوت ہے جبکہ مجموعی کامیابی حکومت کی کارکردگی پر عوام کے اطمینان کو ظاہر کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیصل آباد سے

پڑھیں:

ضمنی انتخابات کیلئے فوج اور سول فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پاک فوج، سول فورسز اور مقامی پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی پی نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 218(3) اور آرٹیکل 220 کے تحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے 23 نومبر 2025 کو منعقد ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی اور نظم و نسق یقینی بنانے کے لیے پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز اور مقامی پولیس کی کثیر سطح پر تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات

وزارتِ داخلہ کی سفارش اور وفاقی حکومت کی منظوری سے 22 تا 24 نومبر 2025 کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو اسٹینڈ بائی، ریسپانس موڈ میں تعینات کیا جائے گا جبکہ رینجرز کو فوری ردعمل یونٹس (Quick Reaction Force) کے طور پر تیسری دفاعی مرحلے میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس تعیناتی کا مقصد انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق منعقد کروانا اور ہر قسم کی بدعنوانی اور بدنیتی کے امکانات کا سدباب کرنا ہے۔

لاہور میں 256ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق 285 زخمی 

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعینات فورسز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے تاکہ انتخابی دنوں کے دوران کسی بھی قانون شکن سرگرمی، ہنگامہ آرائی یا رکاوٹ کو بروقت اور مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔

تعیناتی کا اطلاق حلقہ جات PP-115 فیصل آباد، PP-116 فیصل آباد، PP-269 مظفرگڑھ، NA-185 ڈیرہ غازی خان، NA-18 ہری پور، PP-73 سرگودھا، NA-96 فیصل آباد، NA-104 فیصل آباد، NA-143 ساہیوال، PP-98 فیصل آباد، PP-203 ساہیوال، NA-129 لاہور اور PP-87 میانوالی پر ہوگا۔

بادامی باغ ؛ پلاٹ کے تنازع پر 2 افراد قتل

الیکشن کمیشن نے الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 193 اور آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت نامزد عسکری و سول افسران کو مجسٹریٹ اول درجہ کے اختیارات بھی تفویض کیے ہیں، جس کے تحت وہ 22 تا 24 نومبر کے دوران ضابطہ فوجداری کی دفعہ 190(1) کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی، ہنگامی صورت حال یا جرم کے ارتکاب کی صورت میں کارروائی عمل میں لا سکیں گے۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں ضمنی انتخابات، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 6 نشستوں پر لیگی امیدواروں کو برتری حاصل
  • قومی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شروع، 20 ہزار اہلکار تعینات
  • قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں پر ضمنی انتخابات، پولنگ جاری
  • قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے
  • قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے
  • نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں کے بجائے ہنر مند بنائیں گے، فیصل راٹھور
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ضمنی انتخابات کیلئے فوج اور سول فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات، فول پروف سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد