یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، اب فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے، قیدی نمبر 804کو گھر میں گھس کر شکست دی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، اب فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے، قیدی نمبر 804کو گھر میں گھس کر شکست دی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا جو مسلم لیگ ن نے جیتا، قیدی نمبر 804 کو گھر میں گھس کر شکست دی، جب عوام ساتھ ہوں تو الیکشن کا کسی صورت بائیکاٹ نہیں کرتے۔
صوبائی وزرا اور سیکرٹریوں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کبھی اتنی منافقت نہیں دیکھی کہ ہارگئے توبائیکاٹ تھا، جب دھاندلی ہوتی ہے تو دنیا دیکھتی ہے، آج غیر ملکی پبلی کیشن لکھ رہی ہیں کہ پنجاب جادوٹونے پر چلتا تھا، جادوٹونے سے بس تھوڑی دیر کیلئے ہی کامیابی مل سکتی ہے، آج ملاقات کیلئے روتے ہیں، پوری مسلم لیگ ن کے ساتھ یہی ہوتا تھا، میری چھوٹی بیٹی 13سال کی تھی اورملاقات نہیں کرائی جاتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مجھے نوازشریف سے ملاقات کیلئے ہفتے میں ایک بار 20منٹ کی اجازت ملتی تھی، مجھے ماں کی موت کی خبر جیل میں ملی لیکن الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، نوازشریف نے بھی جیل میں الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا، پی ٹی آئی والے اپنے اعمال کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک پر حملہ کرنے والوں کے گلے میں پھولوں کے ہار نہیں ڈالے جاتے، آپ نے توڑ جوڑ کرکے الیکشن جیتا، لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں کسی نے کچھ نہیں کہا، جس دن آپ نے ملک پر حملہ کیا تب سے آپکا ڈاون فال شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ڈھیر لگ گئے، بیانیے سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، پرفارمنس بھی ہونی چاہئے ، خیبرپختونخوا اب تک صرف چور کا بیانیہ دیا گیا، پورا خیبرپختونخوا پتھر کے زمانے میں چلا گیا، خیبرپختونخوا کے عوام کیلئے دل اور وسائل کا دروازہ کھولتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں نیہری پور میں نوازشریف کو ووٹ دیا، کوئی بھی مقبول شخص الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرتا، بیانیے کو بنانے کی ضرورت نہیں پرتی بلکہ وہ خود بنتا ہے، پی ٹی آئی کو مجرم ہی کہوں گی، پی ٹی آئی نے حکومت ختم ہونے پر ملک پر حملہ کیا، پی ٹی آئی کی سیاست کو سیاست نہیں سمجھتی۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرفارمنس سے بہتر کوئی بیانیہ ہوہی نہیں سکتا، پی ٹی آئی دور میں پوری ریاست کی مشینری ن لیگ کے خلاف تھی، اب پی ٹی آئی نے پنجاب میں بائیکاٹ کیا اورخیبرپختونخوا میں الیکشن میں حصہ لیا، ان کو خیبرپختونخوا میں سے بھی عبرتناک شکست ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نیقیدی نمبر804کے نام پر الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی، ضمنی الیکشن میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہوگئے، ضمنی الیکشن میں جیت نوازشریف کے نام کرتی ہوں، ضمنی الیکشن میں جیت پنجاب اورخیبرپختونخوا کے عوام کے نام کرتی ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات ملک میں عدلیہ کی آزادی، شہری حقوق اور عوام کی سلامتی خطرے میں ہے، ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے 20ویں کنوکیشن میں 2,860 طلبہ کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ فلسطینی طلبہ بھی موجود پاکستان میں پہلی بار عالمی مقابلہ حُسن قرات کا انعقاد طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کے سخت ریمارکس عمران خان کی عدم پیروی پر مسترد کی گئی پٹیشن سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بائیکاٹ نہیں الیکشن میں الیکشن کا مریم نواز پی ٹی آئی
پڑھیں:
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں عالمی فٹبال کے کئی نامور ستاروں کو پورے ایونٹ میں بہترین کھیل کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق منتخب ٹیم میں ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی، فرانس کے کپتان کیلیان ایمباپے اور ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کو فرنٹ لائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
مڈفیلڈ میں ورلڈ کپ کے گولڈن بال کے فاتح اور اسپین کے کپتان روڈری ، انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم اور فرانس کے مائیکل اولیسے کو جگہ دی گئی ہے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دفاعی لائن میں کیپ وردے کے گول کیپر ووزینیا کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ اسپین کے عالمی چیمپئن مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو ، فرانس کے ڈایو اوپامیکانو اور ارجنٹائن کے لیساندرو مارٹینیز بھی دفاع کا حصہ ہیں۔
فیفا کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی، ٹیم پر اثراندازی اور پورے ایونٹ کے دوران مستقل بہترین کھیل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ کے اختتام پر نئی عالمی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے۔ نئی عالمی چیمپئن اسپین ایک درجہ ترقی کے بعد دنیا کی نمبر ایک ٹیم بن گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹائن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔
رینکنگ میں فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ برازیل اور مراکش ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ادھر کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئی، جبکہ میزبان میکسیکو نے ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت چار درجے ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں جگہ بنا لی۔
ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے کی ٹیم نے بھی نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کی اور عالمی رینکنگ میں 19ویں پوزیشن حاصل کر لی۔