اقلیتی برادری پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہے، سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی کی تمام اقلیتی برادری کی اس جلسہ عام میں شرکت کے حوالے سے ڈاکٹر رمیش کمار کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور انشا اللہ پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقلیتی برادری کو ہر پلیٹ فارم پر ہماری پارٹی کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ملاقات کی اور پارٹی کے یوم تاسیس پر کراچی میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کراچی بھر کی اقلیتی برادری کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پورے ملک اور بالخصوص صوبے بھر میں اقلیتی برادری پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے کراچی کے تمام اضلاع میں علیحدہ علیحدہ تقریبات کی بجائے ڈسٹرکٹ کورنگی میں عیدگاہ گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ جلسہ کراچی کی تاریخ کا ایک عظیم جلسہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی تمام اقلیتی برادری کی اس جلسہ عام میں شرکت کے حوالے سے ڈاکٹر رمیش کمار کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور انشا اللہ پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق اقلیتی برادری کو ہر پلیٹ فارم پر ہماری پارٹی کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ کراچی سمیت پورے صوبے میں ہونے والے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کی تقریبات میں اقلیتی برادری کی بھرپور نمائندگی یقینی ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقلیتی برادری کی ڈاکٹر رمیش کمار پیپلز پارٹی کے کے حوالے سے یوم تاسیس نے کہا کہ
پڑھیں:
صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے استثنیٰ ختم ہوجائے گا، راجا پرویز اشرف
تصویر بشکریہ، راجا پرویز اشرف، فیس بکسابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے، استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کو بنیاد بناکر تبصرے کرنا مناسب نہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری پارٹی کے کو چیئرمین نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہیے، صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔
راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی چیئرمین سے ملاقات کروانی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پچھلےچند سال میں سخت ترین فاصلے وقت کی ضرورت تھے، پیپلز پارٹی کان لیگ سے معاہدہ تھا صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے۔