راولپنڈی:

پاکستان کے دورے پر موجود سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد، پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔

 انہوں نے دفاعی، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید وسعت کی اہمیت پر بھی زور دیا، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ متعدد شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور تعاون کے مضبوط رشتوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افواج کے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی ضرورت ہیں، فرح عظیم شاہ

فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کو سفارتی محاذ پر کامیابی دلائی ہے۔ اپنے سے دس گنا بڑے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء و رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم سے اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کو سفارتی محاذ پر کامیابی دلائی ہے۔ اپنے سے دس گنا بڑے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ ہوا۔ عالمی سطح پر پاکستان کی تنہائی ختم ہوئی ہے۔ ان سب کا سہرا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سر جاتا ہے۔ وہ پاکستان کی ضرورت ہیں۔ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ آئینی ترمیم کے تحت وفاقی عدالتوں کے قیام سے لوگوں کو تیز ترین انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کا دباؤ بھی ختم ہوگیا ہے۔ ہم اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل ساحر شمشاد سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • وزیراعظم سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، تاریخی برادرانہ تعلقات مضبوط تر بنانے کا عزم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، آئی ایس پی آر
  • فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات،عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال
  • سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کا جی ایچ کیو کا دورہ ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
  • سعودی جنرل فیاض بن حمید الرویلی، عاصم منیرملاقات،فوجی تعاون پراتفاق
  • سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی ضرورت ہیں، فرح عظیم شاہ