گفتگو کے دوران گیس کے بلوں پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے اور گیس کنکشنز کو 15 ہزار گھروں تک بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا، جس پر وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرِ اعلیٰ اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آج اسلام آباد میں اپنے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت میں قائم ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ کے حوالے سے انہیں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گفتگو کے دوران گیس کے بلوں پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے اور گیس کنکشنز کو 15 ہزار گھروں تک بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا، جس پر وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کر دیں۔ اس کے علاوہ کمرشل آفس کی فعالی، ایچ آر میں اضافہ اور سسٹم کی مضبوطی کے اقدامات بھی زیرِ بحث آئے۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے یقین دلایا کہ پروجیکٹ کے کامیاب مرحلے کے بعد ہنزہ، سکردو، چلاس اور دیگر ضلعی ہیڈکوارٹرز تک اس سہولت کو بڑھایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم