جنرل ساحر شمشاد سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے عالمی، خطے کی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں پاک سعودی دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کےاقدامات کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پاکستان سعودی عرب اسٹریٹیجک تعلقات مضبوط کرنے میں خدمات کو سراہا۔
اس سے قبل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مسلح افواج ایس پی
پڑھیں:
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم، جنرل ساحر شمشاد زمہ داریوں سے سبکدوش
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوگیا جب کہ جنرل ساحر شمشاد اپنی زمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی تعریف کی۔
27ویں آئینی ترمیم کے بعد پاک فوج میں چیئرمین جوائنٹ چیفس اف اسٹاف کا عہدہ ختم کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) ہوں گے جو 27 نومبر 2025ء کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کریں گے۔
آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں، ان کے بعد کوئی CJCSC نامزد نہیں کیا جائے گا۔
پہلے CJCSC جنرل محمد شریف تھے جنہیں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 1 مارچ 1976ء کو مقرر کیا تھا۔
ایڈمرل محمد شریف اور ایڈمرل افتخار احمد سروہی نیوی سے تھے جبکہ پاکستان ایئر فورس (PAF) سے صرف ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان نے بطور CJCSC خدمات انجام دیں۔