2025-11-24@18:48:55 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«کہ راکھ»:

    ---فائل فوٹو  پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے درخواست کی تھی کہ نائب وزیرِاعظم کا قومی اسمبلی میں فلسطین پر پالیسی بیان سُن لیں۔اعجاز جاکھرانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کے ساتھ معاملات طے نہیں پائے، پیپلز پارٹی صرف فلسطین پر بیان سننے کے لیے واک آؤٹ ختم کر کے ایوان میں آئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ  آئندہ بھی کسی قانون سازی یا ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مریم نواز کے بیانات کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹاسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔  اعجاز جاکھرانی نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ اجلاسوں میں بھی...
    رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے رافیل طیاروں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کو پاک بھارت کشیدگی میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا کردار انتہائی ذمہ دارانہ ہے۔طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، پاکستان اپنی شرائط پر بھارت کو جواب دے گا۔اس سے قبل ایوان میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ اس کے قریب ترین حلیف بھی نہیں کھڑے، اسرائیل کا بھارت کے ساتھ کھڑا ہونا فطری ہے، اسرائیل اور بھارت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ہونے والے ایک حالیہ سروے کے مطابق عوام کا فوج پر اعتماد 2024 کے مقابلے میں 2025 میں مزید بڑھ گیا ہے۔یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے تازہ سروے   نتائج کے مطابق فوج کی ریٹنگ 2.57  سے بڑھ کر 2.78   ہو گئی، جو تمام اداروں میں سب سے زیادہ بہتر ہے۔عدالتوں کی مقبولیت 2.15 سے 2.2 تک پہنچ گئی۔ الیکشن کمیشن کی ساکھ میں بھی 1.9 سے 2.04 تک اضافہ ہوا۔میڈیا کی ساکھ میں معمولی کمی، 2.51 سے گھٹ کر 2.46 ہو گئی۔ پولیس کی عوامی رائے میں کمی، 2.11 سے کم ہو کر 2.04 پر آ گئی۔ فضائی سفر میں تہلکہ برپا کرنے والا مسافر طیارہ  نوجوانوں کے مختلف اداروں پر...
    بیرسٹر علی ظفر —فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ حکومت نے عدلیہ کی ساکھ اور خود مختاری کونقصان پہنچایا ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قوم پس رہی ہے، لوگ ناراض ہیں، ان کی منتخب حکومت ان کی مرضی کے مطابق نہیں بنائی گئی۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ قوم سے احتجاج کا حق چھین لیا گیا ہے، شکر ہے کہ سینیٹ نے قرار داد پاس کر دی کہ احتجاج کا حق ہونا چاہیے جبکہ قوم کے پاس آخری حق آزادیٔ اظہارِ رائے کا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کو سینسر شپ ٹول کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کا نام اور...
    کراچی (جسارت نیوز)شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں تھانے کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائربریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا، فائر بریگیڈ ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔اس حوالے سے ایس ایچ او تھا نہ سولجر بازار کا کہنا تھا کہ کچرا کنڈی میں لگنے والی آگ نے موٹر سائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ان کامزید کہنا ہے کہ تمام موٹر سائیکلیں لاوارث تھیں، کیس پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچا، کچرے میں...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ سے 6 ہزارگھر اور عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس آگ سے 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر وادیاں اجڑ گئیں۔ امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا اور حکام کا کہنا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی، آگ کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔دوسری جانب آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں ڈکیتوں کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پولیس نے اب تک گھروں میں لوٹ مار کرنے والے 20 ملزمان کو گرفتار بھی...
۱