تاریخ کی بدترین آگ، ہزاروں گھر جل کر راکھ، کئی افراد ہلاک ،وجہ کیا بنی؟ جانئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ سے 6 ہزارگھر اور عمارتیں جل کر راکھ ہو گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس آگ سے 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر وادیاں اجڑ گئیں۔
امریکا کے تاریخی شہر میں منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو پایا جا سکا اور حکام کا کہنا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی، آگ کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔دوسری جانب آتشزدگی کے باعث خالی گھروں میں ڈکیتوں کی جانب سے لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پولیس نے اب تک گھروں میں لوٹ مار کرنے والے 20 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خشک اور تیز ہوا سے آگ میں خطرناک اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔حکام کاکہنا ہے کہ آگ پر قابو نہ پایا گیا تویہ قدرتی سانحات میں امریکی تاریخ کا بدترین واقعہ بن جائےگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں، اہم انکشافات
دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیوی بھی وارداتوں میں شریک تھی، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حلیہ بدل کر غیر ملکی شہری کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ ملیر سٹی پولیس نے کلفٹن تھانے کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیاض کے نام سے ہوئی۔
عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ملزم مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی میں ملوث رہا، دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیوی بھی وارداتوں میں شریک تھی، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی، کلفٹن میں غیر ملکی شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا گیا تھا۔ ایس ایس پی ملی کے مطابق متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج درج کیا گیا تھا۔