غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 97 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
سٹی42: رواں سال غفلت، لاپرواہی اور تیزرفتاری سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مقررہ حد رفتار سے تجاوز کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں 105 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2025 میں 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان ہوئے جبکہ سال 2024 میں 3 لاکھ 44 ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے مطابق تیزرفتاری، غفلت اور لاپرواہی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔ لا انفورسمنٹ کے نتیجے میں حادثات میں مسلسل کمی آئی ہے۔ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور حادثات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کا بھی ای چالان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک قوانین کی عملداری کے حوالے سے ایک منفرد اور سبق آموز واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی کاچالان گارڈن کے قریب 10 ہزار روپے کا کیا گیا، جس کی وجہ ڈرائیور کاسیٹ بیلٹ نہ پہننا بنی۔