حادثات وواقعات میں خاتون اور نومولود سمیت 7افراد جاں بحق، 7زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں خاتون اور نومولود سمیت7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعا ت میں7افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈ عالمگیر قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میںموٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جبکہ زخمی کی شناخت 30سالہ نور محمد کے نام سے ہوئی۔ بلدیہ A25 داؤد گوٹھ کٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ زمان ٹائون تھانے کی حدو دکورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 4بی کے قریب گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی شناخت 40سالہ شاہ رخ ولد فاروق کے نام سے ہوئی۔ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد کورنگی ساڑھے پانچ نمبر ایدھی سردخانے منتقل کر دی گئی۔ جمشید روڈ پر بینک الحبیب گلی نمبر 3 میں آگ سے 35 سالہ ثناء زوجہ شعیب جھلس گئی‘ جسے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں مضروبہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئی۔ کورنگی مہران ٹائون شیطان چوک کے قریب سے کچرا کنڈی سے ایک نومولود بچے کی لاش ملی۔ نومولود بچے کی لاش خون خوار جانورں نے نوچی ہوئی تھی۔ متوفی بچے کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کردیا گیا۔ گلستان جوہر بھٹائی آباد اور لانڈھی ریڑھی گوٹھ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی۔ دنوں افراد کی لاشوں کو متعلقہ تھانوں سے ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب سپر ہائی وے خادم سولنگی گوٹھ میں گولی لگنے سے 12 سالہ اسد اللہ اور 10 سالہ وزیر زخمی ہوئے۔ اورنگی ٹائون تھانے کی حدود MPR کالونی چونا گراؤنڈ ابراہیم مسجد کے قریب فائرنگ 23سالہ سید محمد قدیم آغا ولد کریم آغا اور شاہ لطیف منزل پمپ کوہی گوٹھ میں لڑائی جھگڑے کے دوران 29 سالہ عبید زخمی ہوگئے جبکہ سائٹ سپر ہائی وے عبدالکریم گوٹھ انگورا گوٹھ میں قاری بلال کی دکان کے قریب فائرنگ سے 55 سالہ جمیل احمد ولد کمال احمد زخمی ہوگئے۔ پیر آباد تھانے کی حدود میانوالی کالونی محمدی مسجد کے قریب جھگڑے میں فائرنگ سے 32سالہ انور ولد حنیف زخمی ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔