سرفراز بگٹی کا سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر اظہار اطمنان
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے فورسز کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کو خراب کرنے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بھارتی سرپرستی میں چلنے نیٹ ورکس کا صفایا اولین ترجیح ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں سرفراز بگٹی نے چلتن اور بلیدہ میں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے فورسز کی بہادری، عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بھارتی سرپرستی میں چلنے والے نیٹ ورکس کا مکمل صفایا اور صوبے میں پائیدار امن کا قیام ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت اور سکیورٹی ادارے عزم استحکام کے جذبے کے ساتھ ملک و قوم کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی نے فورسز کی
پڑھیں:
ٹانک میں کل صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹانک: خیبرپختوا کے ضلع ٹانک میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ٹانک کی سب ڈویژن جنڈولہ میں کرفیو کے باعث بازار بند رہیں گئے جبکہ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی اور کوڑ قلعہ ، خرگی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مندرجہ بالا شاہراہوں پر داخلہ سختی سے منع ہے، صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کرفیو کے دوران صرف منظور شدہ ایمرجنسی نقل و حرکت کی اجازت ہے، سکیورٹی فورسز کو دیکھ کر گاڑی 50 میٹر پہلے روکیں اور سب افراد نیچے اتر جائیں، خلاف ورزی کی ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہوگی۔