پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، پولیس کے جوانوں کو خصوصی آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔
جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کیا اور یادگارِ شہداء پولیس پر حاضری دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس کے جوان بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو خصوصی آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے، پولیس کے لیے جدید ڈرونز بھی حاصل کیے جائیں گے، ڈرون اور نائٹ وژن بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ہم میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں یقینی بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہوگا، بلوچستان کے لوگوں کو امن کی ضرورت ہے، امن ہوگا تو ترقی و خوشحالی آئے گی، صوبے میں 500 سے زیادہ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، ذلت آمیز شکست دہشت گردوں کا مقدر ہے۔
شہداء کے اہلِ خانہ کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے، شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی، پولیس کے محکمے میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان بڑھانے کے لیے سرفراز بگٹی پولیس کے کہ پولیس
پڑھیں:
بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد مارے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائیاں 28 اور 29 اکتوبر کو کوئٹہ کے چلتن پہاڑوں اور کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے قریب چلتن پہاڑوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے گھیراؤ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن میں 14 دہشت گرد مارے گئے، جو تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
اسی دوران ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں ہونے والی دوسری کارروائی میں فورسز نے ایک اور دہشت گرد ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ اس آپریشن میں مزید 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، مواصلاتی آلات اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نیٹ ورک سرحد پار سے معاونت حاصل کر کے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف تھا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دونوں مقامات پر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو گرفتار یا ختم کیا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق ویژن “عزمِ استحکام” کے تحت سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوت سے مصروفِ عمل ہیں۔ غیر ملکی پشت پناہی رکھنے والے دہشت گرد عناصر کے لیے اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں رہی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں ہونے والی ان کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم و حوصلہ قابلِ فخر ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار چاہے اندر ہوں یا باہر، انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔