کراچی: ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
جماعتِ اسلامی کے رکن اسمبلی محمد فاروق نے صوبائی اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع کرائی۔
جماعتِ اسلامی کے رہنما کا کہنا ہے کہ شہری ٹوٹی سڑکوں اور غائب ٹریفک نشانات کے عذاب میں مبتلا ہیں، اب بھاری چالان مسلط کردیا گیا ہے۔ شہریوں پر ظلم بند کیا جائے۔
کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف شروع کی گئی ای چالان کی مہم زور و شوروں سے جاری ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریب موٹر سائیکل سواروں پر بھاری جرمانے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے۔
انکا کہنا ہے کہ ایک طرف خراب سڑکیں اور دوسری طرف ای چالان وصول کیا جارہا ہے۔ کراچی کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک مسترد کرتا ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ڈرائیونگ لائسنس 16 سال کی عمر میں جاری کیا جائے، اسمبلی میں قرارداد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-13
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک) ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلیے عمر کی حد 18 کے بجائے 16 سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اور خصوصا پنجاب میں نوجوانوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ وہ رہا ہے، انہیں ملکی ترقی کے دھارے میں لانے اور معیشت میں شامل کرنے کیلیے ڈرائیونگ کی عمر ا18 سے کم کر کے 16 سال کی جائے۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ کینیڈا میں بیشتر صوبوں میں 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کی اجازت مل جاتی ہے، جرمنی میں 17 سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنسں مل جاتا ہے۔