فلائٹس کا نظام درہم برہم،کراچی سے روانہ ہونیوالی 7پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
(اقصیٰ شاہد )تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ کا نظام درہم برہم ہوگیااورکراچی سے روانہ ہونے والی 7پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے مسقط جانےوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324شامل ہیں۔
کراچی سے بیجنگ جانےو الی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946م،کراچی سے کوالالمپورجانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سیون 109 اورکراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔
لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانے والی سلام ایئر کی پرواز اووی 516 ،کراچی سے مسقط جانے والی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125،123بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
میئر کراچی کا انڈیا کی پاکستان کےلیاری کے خلاف بننے والی فلم کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان
ویب ڈیسک : میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نےلیاری کے حوالے سے بننے والی فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کااعلان کردیا۔
میئرکراچی مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ گجرات کا قصاب چیئرمین پیپلز پارٹی کےخلاف سازش کررہا ہے،لیاری پرجوچیزکی ہے وہ سازش ہے، ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب نےامیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم پرتنقید کرتےہوئےکہا اگرتم کام نہیں کرسکتے تھے تو اقتدارنہیں لیناچاہیےتھا،کیاصرف پریس کانفرنس اوردھرنوں کےلیےہوآپ لوگ؟بارہ لاکھ لینے کے باوجود ڈھکن نہیں لگاسکتے تویہ شرمندگی کی بات ہے۔
سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز
انہوں نے مزیدکہا کہ یہ علاقہ حافظ نعیم الرحمن کاہےلیکن کام یہاں ہم کررہےہیں،اگلے ہفتےانہیں ایکسپوزکروں گا،تسبیح ہمارےہاتھ میں بھی ہےداڑھی ہمارے والوں کی بھی ہے،یہاں وہ لوگ قابض ہیں جوکہتےتھےہم نجات دہندہ بنیں گے،کراچی کے کھمبےجماعت اسلامی کے جھنڈوں کے لیے بنےہیں اس پرپہلےسے پابندی ہے۔