آبِ حیات کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اسے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جانا چاہیے، کیونکہ ملک میں پانی کی سطح مسلسل نیچے جا رہی ہے۔ ایسے میں چارسدہ میں ایک ماحول دوست سروس اسٹیشن قائم کیا گیا ہے، جہاں نہ صرف صفائی کی جاتی ہے بلکہ پانی کے تحفظ پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں ماحول دوست تعمیرات وقت کی اہم ضرورت ہیں، احسن اقبال

’اب آپ کی گاڑیوں کو وہ صفائی ملے گی جو نہ صرف شاندار ہے بلکہ ہمارے ماحول کے لیے بھی ذمہ دار ہے۔‘

وہاں پر موجود ایک ذمہ دار نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ اس سروس اسٹیشن میں ہم صرف گاڑیاں نہیں دھوتے، بلکہ پانی بھی بچاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں تیار کردہ ماحول دوست فٹبالز آئندہ چیمپئنز لیگ کا حصہ ہوں گی

ان کے مطابق یہاں جدید ترین واٹر ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی نصب کی گئی ہے، جہاں استعمال شدہ پانی کو فلٹر کیا جاتا ہے اور دوبارہ ٹینک میں جمع کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ استعمال شدہ پانی مکمل طور پر صاف کیا جاتا ہے اور پھر اسے دوبارہ گاڑی دھونے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر 50 سے زیادہ گاڑیاں مکمل طور پر صاف کی جاتی ہیں، اور ہمارا مقصد بالکل واضح ہے کہ پانی کا ضیاع نہ ہو۔

’یہ صرف کاروبار نہیں، بلکہ ہماری زمین اور ماحول کے لیے ایک وعدہ ہے۔‘ مزید جانیے سعید وزیر کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جدید مشینری چارسدہ ماحول دوست سروس اسٹیشن وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چارسدہ ماحول دوست سروس اسٹیشن وی نیوز سروس اسٹیشن کیا جاتا ہے ماحول دوست کے لیے

پڑھیں:

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ 2 حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے: جاوید لطیف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ 2 حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے۔

نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں شروع سے کہتا آیا ہوں کہ سہولت کاری موجود ہے اب تو دوسرے لوگ بھی کہہ رہے ہیں اور آج وزیر دفاع نے بھی کہا کہ اداروں کے اندر کچھ لوگ موجود ہیں جو عمران خان کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میری اطلاعات کے مطابق فیض حمید کے ساتھ دو حاضر سروس بریگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے‘۔

نعمان اعجاز کی باوضو اداکاری سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب کبھی بھی اپنے دشمن کا یا جس نے ذاتی طور پر وار کیے ہوں اس کا ذکر اُس وقت نہیں کرتے جب وہ مصیبت میں ہو یا کٹہرے میں کھڑا ہو، جب نواز شریف نے پانچ لوگوں کا نام لیا تو وہ طاقت میں تھے، مگر ہمارے کئی لوگوں نے تو اسٹیج سے چھلانگیں لگا دیں ہمارے اتحادی پریشان ہو گئے تھے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ فیض حمید،  قمر جاوید باجوہ سے ثاقب نثار، بندیال تک کئی لوگوں کی رشتے داریاں تھیں اور مسلم لیگ کے کئی لوگ ان سے ملا بھی کرتے تھے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے ،یہ مت کہا جائے کہ اُس سائیڈ کا ملے تو غدار اور اس سائیڈ کا ملے تو ٹھیک ہے، اس کا فائدہ کیا تو ٹھیک ہے اُس کا نقصان کیا ہے تو پکڑ لیں۔

باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا ثناء اللہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
  • ملک میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ 73لاکھ 95ہزارایکڑفٹ رہ گیا، واپڈا
  • فیض حمید کے ساتھ 2حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے، جاوید لطیف کا دعوی
  • لاہور میں پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ منظور
  • آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ 2 حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے: جاوید لطیف
  • فیض حمید کے ساتھ 2 حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے، جاوید لطیف کا دعویٰ
  • کے الیکٹرک نے والیکا گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کا شیڈول جاری کر دیا
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری