مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر برطانیہ میں سمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
سیمینار سے دیگر لوگوں کے علاوہ کشمیر کمپین گلوبل کے رہنما ڈاکٹر محمد اشفاق اور ظفر قریشی نے بھی خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کمپین گلوبل نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے سلسلے میں پیٹربرو برطانیہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں کونسلرز کے ساتھ ساتھ کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ سیمینار میں خاص طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سیمینار سے دیگر لوگوں کے علاوہ کشمیر کمپین گلوبل کے رہنما ڈاکٹر محمد اشفاق اور ظفر قریشی نے بھی خطاب کیا۔ دیگر شرکاء میں سابق لارڈ میئر راجہ اختر، کونسلرز امتیاز علی اورنگزیب، سابق کونسلر انصار علی، ڈاکٹر اظہر چوہدری، ضلعی کونسلر چوہدری غفار شاہد، پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر راجہ نوید عارف، سیکرٹری جنرل نوید مرزا، چیئرمین راجہ جاوید، سماجی کارکن ماجد، محمد توقیر، مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما ڈاکٹر محمد اکرام، چوہدری اشتیاق، چوہدری سلطان، ایڈووکیٹ راجہ تصدق اور دیگر قابل ذکر شخصیات شامل تھیں۔ ڈاکٹر محمد اشفاق نے اپنے تعارفی کلمات میں کشمیر کی تاریخ، تنازعہ کے پس منظر اور کشمیر کمپین گلوبل کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔
کشمیر کمپین گلوبل کے سربراہ ظفر قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اسے دنیا کے سب سے زیادہ فوجی جمائو والے خطوں میں سے ایک قرار دیا اور نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔ سابق لارڈ میئر راجہ اختر نے کہا کہ پیٹربرو کونسل کے مسلم کونسلرز کو کشمیر کاز کو اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ کونسلر انصار علی نے ایک مضبوط اتحاد پر زور دیا جبکہ کونسلر امتیاز علی نے فلسطین یکجہتی کونسل کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے لیے کشمیر اور فلسطین دونوں تنازعات کا حل ضروری ہے۔ کونسلر اورنگزیب نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کبھی ختم نہیں ہو سکتی کیونکہ یہ کشمیری عوام کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما چوہدری غفار شاہد نے کشمیر کی حقیقت کو دنیا تک پہنچانے کے لیے واضح اور موثر بیانیہ پر زور دیا۔ صدر مسلم لیگ نواز سائوتھ زون طارق جمیل راجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں کی بدولت زندہ ہے۔ انہوں نے آنے والی نسلوں کو تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کے لیے تیار کرنے پر زور دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیر کمپین گلوبل کے ڈاکٹر محمد پر زور دیا کہا کہ
پڑھیں:
اسکردو: معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد
پاک فوج کے زیر اہتمام اسکردو میں معرکہ حق دوسری سرفرنگا نیشنل میراتھن 2026 کا کامیاب انعقاد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے بلند ترین صحرا سرفرنگا میں 21 کلومیٹر میراتھن کے ساتھ سینئر سیٹیزن اور طلبا کے لیے فن رن کا بھی انعقاد کیا گیا۔
سرفرنگا نیشنل میراتھن میں گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان سے ایک ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
کمانڈر ایف سی این اے سرفرنگا نیشنل میراتھن کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
میراتھن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ایتھلیٹ محمد اختر کو10 لاکھ روپے نقد انعام اور میڈل سے نوازا گیا۔
دوسری پوزیشن والے سہیل عامر 7 لاکھ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے شہباز کو 4 لاکھ کے نقد انعامات دیے گئے۔
پہلی 50 پوزیشنز پر آنے والے ایتھلیٹس کو بھی نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
تقریب کے شرکاء اور مقامی عوام نے پاک فوج کی جانب سے میراتھن کے انعقاد کو بھرپور سراہا۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن، یکجہتی اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے یہ میراتھن قابلِ تحسین اقدام ہے۔ اس کامیاب ایونٹ نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا ہے۔
پاک فوج دفاع وطن کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔