فیض حمید کے ساتھ 2حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے، جاوید لطیف کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دعوی کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ 2 حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے۔نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں شروع سے کہتا آیا ہوں کہ سہولت کاری موجود ہے اب تو دوسرے لوگ بھی کہہ رہے ہیں اور آج وزیر دفاع نے بھی کہا کہ اداروں کے اندر کچھ لوگ موجود ہیں جو عمران خان کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق فیض حمید کے ساتھ دو حاضر سروس برگیڈیر کو بھی سزا ہوئی ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ فیض حمید، قمر جاوید باجوہ سے ثاقب نثار، بندیال تک کئی لوگوں کی رشتے داریاں تھیں اور مسلم لیگ کے کئی لوگ ان سے ملا بھی کرتے تھے۔جاوید لطیف نے کہا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے ،یہ مت کہا جائے کہ اس سائیڈ کا ملے تو غدار اور اس سائیڈ کا ملے تو ٹھیک ہے، اس کا فائدہ کیا تو ٹھیک ہے اس کا نقصان کیا ہے تو پکڑ لیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنواز شریف ستر ہزار حرام ووٹ لیکر مسلط ہوئے، انکو لانے والوں کا چالان کون کریگا، حافظ نعیم نواز شریف ستر ہزار حرام ووٹ لیکر مسلط ہوئے، انکو لانے والوں کا چالان کون کریگا، حافظ نعیم آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 12افراد ہلاک، متعدد زخمی اس بار ڈی چوک سے آزادی لیکر یا کفن میں واپس آئیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا بگرام ایئربیس پر فوجی ساز و سامان کی تیاری کا طالبان رجیم کا پروپیگنڈا بے نقاب پی ٹی آئی رہنما قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی ہوگئے اب فیض حمید سے فیض یاب ہونے والوں کااحتساب ہوگا،سینئر سیاستدان محمود مولوی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو بھی سزا ہوئی ہے فیض حمید کے ساتھ جاوید لطیف

پڑھیں:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو عالمی شہرت یافتہ اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور عوامی مالیات، پالیسی سازی اور صنفی حساس بجٹ سازی (Gender-Responsive Budgeting) کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

مزیدپڑھیں:میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین کی کامیابیاں نہ صرف ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں بلکہ پاکستان کے سرکاری شعبے سے وابستہ افسران کی غیر معمولی صلاحیتوں، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعزازات بالخصوص نوجوان خواتین کے لیے باعثِ تحریک ہیں اور انہیں قومی ترقی اور عوامی خدمت میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی بااختیار شرکت، قیادت اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی مؤثر طرزِ حکمرانی اور پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہیں

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈیفنس فیز 5 میں گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد
  • ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعویٰ
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • ایران کے بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے، طیارہ گرانے کا دعویٰ
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • ایران کا بحرین میں ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا بڑا دعویٰ
  • ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار