City 42:
2026-07-24@14:37:45 GMT

معروف  روحانی شخصیت انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

ویب ڈیسک : معروف  روحانی شخصیت  پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کرگئے۔

پیر ذوالفقار  احمد نقشبندی کا انتقال جھنگ  میں ہوا، ان کی نماز جنازہ کل بروز  پیر  جھنگ میں ادا کی جائے گی۔

 پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال  پر  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں جمعیت  علماء اسلام کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس موقع  پر ہم سب  تعزیت کے مستحق ہیں، یہ  ہم سب کے لیے مشترک  حادثہ ہے، پیر ذوالفقار نقشبندی تصوف کی آبرو   اور علم وعمل کے سالار  تھے، انہوں نے نصف صدی سے زیادہ تصنیف وتالیف ، وعظ و نصیحت کی خدمات سرانجام دیں۔

سستی اورمعیاری اشیاء کا حصول پنجاب کے عوام کا حق ہے:مریم نواز

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے افسوس کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ  پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا،  ان سے عقیدت کا تعلق تھا اور وہ بھی نہایت شفقت رکھتے تھے، وہ دینی اور روحانی تربیت کے روشن مینار تھے جنہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی خدمت، تزکیہ نفس، اصلاح معاشرہ اور محبت و اخلاص کے پیغام کو عام کرنے میں بسر کی۔ 

انا للہ و انا الیہ راجعون
پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ ان سے عقیدت کا تعلق تھا اور وہ بھی نہایت شفقت رکھتے تھے۔ وہ دینی اور روحانی تربیت کے روشن مینار تھے جنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی خدمت، تزکیۂ نفس، اصلاحِ معاشرہ اور محبت و اخلاص کے پیغام… pic.

twitter.com/HHG1PjZUbZ

— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 14, 2025

 بارش اور برف باری کا امکان،سڑکیں بند ہونے کا خدشہ

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا کہ  پیر طریقت حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب کے وصال کی خبر سے دل انتہائی رنجیدہ اور غمگین ہے، وہ ایک ایسی ہستی تھے جن کی پوری زندگی اللہ کی رضا، دین کی خدمت اور  انسانیت کی رہنمائی میں گزری اور ان کی وفات سے امت ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی۔

پیر طریقت حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب کے وصال کی خبر سے دل انتہائی رنجیدہ اور غمگین ہے. وہ ایک ایسی ہستی تھے جن کی پوری زندگی اللہ کی رضا، دین کی خدمت اور انسانیت کی رہنمائی میں گزری اور ان کی وفات سے امت ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی.

اللہ تعالیٰ حضرت کی مغفرت فرمائے،…

— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 14, 2025

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع  

کشمیری  حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں  کہا کہ  یہ سانحہ امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم دعوتی اور  روحانی خسارہ ہے، مرحوم اصلاح نفس، تزکیہ قلب اور دین کی خاموش مگر گہری خدمت کا روشن چراغ  تھے۔

اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَیْہِ رَاجِعُون
انتہائی رنج و غم کے ساتھ حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندیؒ کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔ یہ سانحہ امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم دعوتی اور روحانی خسارہ ہے۔ مرحوم اصلاحِ نفس، تزکیۂ قلب اور دین کی خاموش مگر گہری خدمت کا روشن چراغ تھے۔ اللّٰہ تعالیٰ…

— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) December 14, 2025

ان کے علاوہ بھی دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے  پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

30 سال بعد مریض کے معدے سے لائٹر برآمد، ڈاکٹر دنگ

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پیر ذوالفقار احمد نقشبندی افسوس کا اظہار کے انتقال ایک عظیم کی خدمت دین کی کی خبر

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • دُنیا کی مہنگی ترین طلاق، جنوبی کوریا کی اہم ترین کاروباری شخصیت کو 944 ارب وون سابق اہلیہ کو ادا کرنے کا حکم
  • چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں کا دورہ
  • آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے