معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251215-08-12
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سلسلہ نقشبندیہ کے ممتاز بزرگ اور معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال فرما گئے۔ وہ طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور زیر علاج تھے۔ مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے دنیا بھر میں ہزاروں عقیدت مند اور متعلقین تھے، جبکہ کئی معروف مذہبی و سیاسی شخصیات بھی ان سے عقیدت رکھتی تھیں، جن میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان شامل ہیں۔ آپ یکم اپریل
1953ء کو جھنگ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت، تبلیغ، تصوف، شریعت و سلوک کے فروغ اور لوگوں کو دین کے حقیقی پیغام سے روشناس کرانے میں صرف کی۔ان کے افکار، خطبات، تصانیف اور روحانی تعلیمات نے بے شمار افراد کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ و متعلقین نے کر دی ہے، جبکہ نمازِ جنازہ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔