معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
سلسلہ نقشبندی کے معروف ترین روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال فرما گئے۔
وہ کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔
پیر ذوالفقار احمد نقشبندی سے دنیا بھر کے بڑی شخصیات کا تعلق تھا جن میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہیں۔
ان کے متعلقین کی طرف سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی عرب کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سعودی عرب کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے جب کہ دو دوست زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کنٹینٹ کریٹر عبداللہ بن مرضع العتیف القحطانی المعروف ابو مرضع ریاض کے شمالی علاقے ہیل کی مرکزی شاہراہ پر گامزن تھے۔
ان کے ساتھ گاڑی میں ان کے کزن اور ایک دوست بھی سوار تھے۔ جبہ روڈ پر ان کی گاڑی ایک ٹھیکے دار کمپنی کی روڈ مینٹیننس مشین سے ٹکرا گئی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس میں ابو مرضع کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی۔
ریسکیو اداروں نے تینوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کے کزن کومے میں چلے گئے۔ ان کی حالت تاحال تشویشناک ہے جب کہ ان کے دوست کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابو مرضع اور ان کے دوست اپنی روزمرہ کی مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو خوشی اور مسکراہٹ بکھیرتے تھے۔