اسلام آباد:

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کردی۔

پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی اور فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مظاہرے سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت  ایک بار پھر اجاگر ہوئی ہے۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹ پر اس لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ میں شریک افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ہر صورت پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک بحریہ

پڑھیں:

پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، آسٹریلیا میں فائرنگ کرنے والا افغان شہری نکلا

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک پروگرام کے دوران فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کرنے والا افغان شہری نکلا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی خبر جھوٹ ثابت ہوئی، اور اب تصدیق ہوگئی ہے کہ حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ، 12 افراد ہلاک

جس شخص کی پروفائل کو لے کر اسے مبینہ حملہ آور قرار دیا جا رہا تھا، وہ پاکستان کے الیکٹریکل انجینیئرنگ ہیں۔ نواز اکرم 2012 سے 2016 کے دوران اپنی تعلیم مکمل کی۔

ان کی معلومات کی اگر جانچ کی جائے تو وہ حملہ آور کی عمر اور دیگر معلومات سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع دنیا کے مشہور بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے دوران ایک عام شہری نے بہادری کی مثال قائم کی، جس نے مسلح شخص کو قابو میں کر کے اس کا ہتھیار چھین لیا۔ شہری کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر کئی جانیں بچ گئیں۔

Not all hero’s wear capes

This bystander tackled the shooter at Bondi beach and managed to get the gun away from him

We need more people like him ???? pic.twitter.com/zfaIVLpQjE

— Oliver (@0xOliverX) December 14, 2025

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک شخص سفید قمیض پہنے کار پارک میں دوڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے، وہ حملہ آور کے پاس پہنچ جاتا ہے جو رائفل پکڑے ہوئے تھا۔

یہ شخص یچھے سے اس مسلح شخص پر حملہ کرتا ہے، ہاتھوں سے اس کا ہتھیار چھین لیتا ہے اور پھر گن اسی پر واپس کر دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شہری کے اقدام کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، اور لوگوں نے اس کی بہادری کی تعریف کی، اور کہاکہ اس کی کارروائی نے ممکنہ طور پر کئی زندگیاں بچائیں۔ فوری طور پر اس کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا فائرنگ واقعہ: مسلح شخص کو قابو کرنے والے شہری کے چرچے، اقدام کی تعریف

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے بھی آسٹریلوی شہریوں کے اقدامات کی تعریف کی، جنہوں نے دوسروں کی مدد کے لیے خطرے کی طرف دوڑ لگائی۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ آسٹریلوی ہیروز ہیں اور ان کی بہادری نے کئی زندگیاں بچائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آسٹریلیا افغان شہری بھارتی پروپیگنڈا حملہ آور فائرنگ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سڈنی حملے کے پس پردہ منظم سازش بے نقاب، پاکستان دشمن پروپیگنڈا جھوٹا نکلا
  • پاک نیوی کا بحیرہ عرب میں میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ
  • پاک بحریہ کا فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کے فائرپاورکامظاہرہ
  • پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ
  • پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، آسٹریلیا میں فائرنگ کرنے والا افغان شہری نکلا
  • آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
  • آسٹریلیا فائرنگ واقعہ: مسلح شخص کو قابو کرنے والے شہری کے چرچے، اقدام کی تعریف
  • امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان‘ برطانیہ نے جنگی تیاری شروع کردی
  • امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان، برطانیہ نے جنگی تیاری شروع کردی