پاک نیوی کا بحیرہ عرب میں میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کردی۔
پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کی گئی، فائر پاور کے اس مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
اس حوالے سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس مظاہرے سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت ایک بار پھر اجاگر ہوئی ہے، کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹ پر اس لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ میں شریک افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ہر صورت پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب رہائشی فلیٹ سے نومولود بچے کی لاش برآمد
کراچی:لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب رہائشی فلیٹ سے نومولود بچے کی لاش ملی۔
چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 2 جھنڈا چوک کباب والی گلی کے قریب فلیٹ کی ڈک سے نومولود بچے کی لاش ملی ہے۔ بچے کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فلیٹ کے اندرونی حصے سے لاش ملی ہے، تاہم واقعے کے حوالے سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔