پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیر اعظم کی مبارکباد

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں ایف ایم-90(این) ای آر سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کے ذریعے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا۔

فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی چھوٹے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے پاکستان نیوی کی جدید حربی صلاحیت واضح ہوئی۔ ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب، کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس لائیو فائرنگ میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کا مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

کمانڈر پاکستان فلیٹ نے افسران اور جوانوں کی مہارت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ہر حالت میں پاکستان کے سمندری دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان نیوی) کے مطابق، یہ مشق پاک بحریہ کی سمندری دفاعی تیاری اور جدید ہتھیاروں کی استعداد کو اجاگر کرنے کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آپریشنل تیاری پاک بحریہ پاکستان نیوی شمالی بحیرہ عرب میزائل فائر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشنل تیاری پاک بحریہ پاکستان نیوی شمالی بحیرہ عرب میزائل فائر

پڑھیں:

پاکستان نیوی وار کالج میں 8ویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ اختتام پذیر، چیئرمین سینیٹ کی شرکت

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 8ویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پاکستان کی بلیو اکانومی کی ترقی اور اس کی بے پناہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر 21ویں صدی میں انتہائی اہمیت اختیار کر چکے ہیں اور ملکی سلامتی، معاشی استحکام اور علاقائی تعاون کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ اور رائل نیوی آف عمان کی دوطرفہ بحری مشق، تجربات کا تبادلہ

سید یوسف رضا گیلانی نے ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک بحریہ قوم میں سمندروں کی اہمیت اور قومی سلامتی کے ساتھ اس کے گہرے تعلق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے جہاز رانی، ماہی گیری اور دیگر بحری شعبوں کی استعداد بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان صنعتوں کی مضبوطی ملکی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا، جبکہ کمانڈانٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے ورکشاپ کی سرگرمیوں اور مقاصد پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ کا بحیرہ عرب کا کامیاب آپریشن، 1500 کلو گرام منشیات ضبط

میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ پاک بحریہ کا سالانہ پروگرام ہے، جس میں اراکینِ پارلیمنٹ، پالیسی ساز، بیوروکریٹس، ماہرینِ تعلیم، کاروباری افراد، مسلح افواج کے افسران اور میڈیا نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔

ورکشاپ کا مقصد بحری سلامتی، عالمی جیوپولیٹکس اور بحرِ ہند کے اسٹریٹجک ماحول کے بارے میں شعور اور فہم میں اضافہ کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چیئرمین سینیٹ میری ٹائم سیکیورٹی نیوی کالج یوسف رضا گیلانی

متعلقہ مضامین

  • سڈنی حملے کے پس پردہ منظم سازش بے نقاب، پاکستان دشمن پروپیگنڈا جھوٹا نکلا
  • پاک نیوی کا بحیرہ عرب میں میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ
  • پاک بحریہ کا فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کے فائرپاورکامظاہرہ
  • پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ
  • پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، آسٹریلیا میں فائرنگ کرنے والا افغان شہری نکلا
  • آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
  • آسٹریلیا فائرنگ واقعہ: مسلح شخص کو قابو کرنے والے شہری کے چرچے، اقدام کی تعریف
  • 35 واں نیشنل گیمز؛ پاکستان آرمی  ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب
  • پاکستان نیوی وار کالج میں 8ویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ اختتام پذیر، چیئرمین سینیٹ کی شرکت