پاک بحریہ کا فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کے فائرپاورکامظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی مؤثر توثیق کر دی ہے۔
پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ (پی آر این) کے مطابق اس مشق کے دوران FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب فائرنگ کی گئی۔ مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جو بحری دفاعی نظام کی اعلیٰ کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کامیاب لائیو فائرنگ سے پاک بحریہ کی فائر پاور اور جنگی صلاحیت ایک بار پھر نمایاں ہو کر سامنے آئی ہے، جو بدلتے ہوئے علاقائی سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بحریہ کی مکمل تیاری کو ظاہر کرتی ہے۔
اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے فلیٹ یونٹ پر لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور مشق میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ہر صورت پاکستان کے سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔