آسٹریلیا فائرنگ واقعہ: مسلح شخص کو قابو کرنے والے شہری کے چرچے، اقدام کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک پروگرام کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد کے ہلاک ہونے کے واقعے کے دوران ایک عام شہری نے بہادری کی مثال قائم کی، جس نے مسلح شخص کو قابو میں کر کے اس کا ہتھیار چھین لیا۔ شہری کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر کئی جانیں بچ گئیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک شخص سفید قمیض پہنے کار پارک میں دوڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے، وہ حملہ آور کے پاس پہنچ جاتا ہے جو رائفل پکڑے ہوئے تھا۔
Not all hero’s wear capes
This bystander tackled the shooter at Bondi beach and managed to get the gun away from him
We need more people like him ???? pic.
— Oliver (@0xOliverX) December 14, 2025
یہ شخص یچھے سے اس مسلح شخص پر حملہ کرتا ہے، ہاتھوں سے اس کا ہتھیار چھین لیتا ہے اور پھر گن اسی پر واپس کر دیتا ہے۔
ویڈیو میں مزید دکھایا گیا کہ گہری قمیض پہنے شخص کا قدم پھسل جاتا ہے اور وہ ایک پل کی طرف پیچھے ہٹتا ہے جہاں ایک اور حملہ آور موجود تھا، جبکہ شہری گن زمین پر رکھ دیتا ہے۔
رائٹرز نے ویڈیو کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ ویڈیو میں دکھائے گئے مسلح افراد وہی ہیں جو پولیس کے محاصرے میں نظر آئے، اور ان کی شناخت ان کے کپڑوں سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ہے۔ تفتیش جاری ہے کہ آیا تیسرے حملہ آور کا بھی تعلق تھا یا نہیں۔
سوشل میڈیا پر شہری کے اقدام کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، اور لوگوں نے اس کی بہادری کی تعریف کی، اور کہاکہ اس کی کارروائی نے ممکنہ طور پر کئی زندگیاں بچائیں۔ فوری طور پر اس کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ، 11 افراد ہلاک
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے بھی آسٹریلوی شہریوں کے اقدامات کی تعریف کی، جنہوں نے دوسروں کی مدد کے لیے خطرے کی طرف دوڑ لگائی۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ آسٹریلوی ہیروز ہیں اور ان کی بہادری نے کئی زندگیاں بچائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا سڈنی شہری کے چرچے فائرنگ واقعہ ہیرو وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا شہری کے چرچے فائرنگ واقعہ ہیرو وی نیوز
پڑھیں:
آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی
آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعے میں اسرائیلی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ سڈنی فائرنگ واقعے میں ہلاک ہونیوالوں میں اسرائیلی شہری بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے بونڈی بیچ پر پیش آیا، جہاں 2 مسلح افراد نے شہریوں پر فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 29 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، جبکہ فائرنگ کرنے والے کی گاڑی سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہوئی ہے، جو سڈنی کا رہائشی ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔ اُدھر آسٹریلیا کی مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعے میں اسرائیلی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ سڈنی فائرنگ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں اسرائیلی شہری بھی شامل ہے۔