پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، آسٹریلیا میں فائرنگ کرنے والا افغان شہری نکلا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک پروگرام کے دوران فائرنگ کرکے 12 افراد کو ہلاک کرنے والا افغان شہری نکلا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی خبر جھوٹ ثابت ہوئی، اور اب تصدیق ہوگئی ہے کہ حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ، 12 افراد ہلاک
جس شخص کی پروفائل کو لے کر اسے مبینہ حملہ آور قرار دیا جا رہا تھا، وہ پاکستان کے الیکٹریکل انجینیئرنگ ہیں۔ نواز اکرم 2012 سے 2016 کے دوران اپنی تعلیم مکمل کی۔
ان کی معلومات کی اگر جانچ کی جائے تو وہ حملہ آور کی عمر اور دیگر معلومات سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع دنیا کے مشہور بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
واقعے کے دوران ایک عام شہری نے بہادری کی مثال قائم کی، جس نے مسلح شخص کو قابو میں کر کے اس کا ہتھیار چھین لیا۔ شہری کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر کئی جانیں بچ گئیں۔
Not all hero’s wear capes
This bystander tackled the shooter at Bondi beach and managed to get the gun away from him
We need more people like him ???? pic.
— Oliver (@0xOliverX) December 14, 2025
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک شخص سفید قمیض پہنے کار پارک میں دوڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے، وہ حملہ آور کے پاس پہنچ جاتا ہے جو رائفل پکڑے ہوئے تھا۔
یہ شخص یچھے سے اس مسلح شخص پر حملہ کرتا ہے، ہاتھوں سے اس کا ہتھیار چھین لیتا ہے اور پھر گن اسی پر واپس کر دیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر شہری کے اقدام کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، اور لوگوں نے اس کی بہادری کی تعریف کی، اور کہاکہ اس کی کارروائی نے ممکنہ طور پر کئی زندگیاں بچائیں۔ فوری طور پر اس کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا فائرنگ واقعہ: مسلح شخص کو قابو کرنے والے شہری کے چرچے، اقدام کی تعریف
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے بھی آسٹریلوی شہریوں کے اقدامات کی تعریف کی، جنہوں نے دوسروں کی مدد کے لیے خطرے کی طرف دوڑ لگائی۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ آسٹریلوی ہیروز ہیں اور ان کی بہادری نے کئی زندگیاں بچائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آسٹریلیا افغان شہری بھارتی پروپیگنڈا حملہ آور فائرنگ وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا افغان شہری بھارتی پروپیگنڈا حملہ ا ور فائرنگ وی نیوز ا سٹریلیا حملہ ا ور کے دوران
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ