روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، 10لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز

روس کی جانب سے یوکرین پر ہائپر سونک میزائل حملہ کیا گیا جس میں فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق ہفتے کی رات روسی حملوں کی شدید لہر کے نتیجے میں توانائی اور صنعتی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث یوکرین میں 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے رات گئے حملوں میں 450 سے زائد ڈرونز اور 30 میزائل استعمال کیے۔ روسی حملوں سے درجنوں شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

یوکرین کے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ روس کی جانب سے 5 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ آگ بجھانے اور بجلی کی فراہمی بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع کے مطابق روس میں شہری اہداف پر یوکرین کےحملوں کے جواب میں حملہ کیا گیا جس میں یوکرین کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرین پر حملے میں کنزال ہائپرسونک میزائل سمیت دیگر ہتھیار استعمال کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجڑانوالہ، ٹھیکریوالہ اور کمالیہ میں شدید دھند، حدِ نگاہ صفر، ٹریفک شدید متاثر جڑانوالہ، ٹھیکریوالہ اور کمالیہ میں شدید دھند، حدِ نگاہ صفر، ٹریفک شدید متاثر شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے آئی ایم ایف، بجلی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتی امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی وٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے،خواجہ سعدرفیق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کو نشانہ بنایا گیا گھر بجلی سے محروم یوکرین پر گیا جس

پڑھیں:

حیدرآباد کا تاریخی گائوں کئی ماہ سے بجلی کی فراہمی سے محروم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-2-6
حیدرآباد(سٹاف رپورٹر)حیسکو کی آفیشل فیس بک پر چیف ایگزیکٹو حیسکو کی بجلی صارفین کو بجلی کی ترسیل کی فراہمی کی ویڈیو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حیسکو ریجن میں کریہ کریہ بجلی کے قمقمے روشن ہیں جبکہ عملایہ ہے کہ حیدرآباد کا تاریخی نامور ، معروف گائوں وانکی وسی گذشتہ کئی ماہ سے بجلی سے محروم ہے ، بیمار ، بزرگ ، گھریلو خواتین ، شیر خوار بچے پلٹ پلٹ کر بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ، فی الفور وانکی وسی کی بجلی بحال کرکے صارفین بجلی کو سہولت فراہم کی جائے ۔ یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری کامریڈ اقبال نے ایک بیان میں کہی ۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ وانکی وسی کے صارفین مسلسل بجلی کی ترسیل کیلئے سراپا احتجاج ہیں ۔ خواتین ، معصوم بچے روڈ راستوں پر آہ بکا کررہے ہیں ، کوئی ان کی آواز کو سننے والا نہیں ، بجلی کی فراہمی وانکی وسی کے صارفین کا آئینی و قانونی حق ہے اور اس حق سے انہیں کوئی محروم نہیں کرسکتا ۔ کامریڈ اقبال نے چیف ایگزیکٹو حیسکو سے پرزور مطالبہ کیا کہ وانکی وسی کے صارفین کو فی الفور بجلی کی ترسیل دی جائے بصورت دیگر کمیونسٹ پارٹی ضلع حیدرآباد سخت احتجاج کرے گی ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • روس کا یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملہ، 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم
  • روس کا اوڈیسا پر ابتک کا سب سے مہلک حملہ ، لاکھوں گھر تاریکی میں ڈوب گئے
  • روس کا یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملہ، لاکھوں گھر تاریکی میں، توانائی نظام لرز اٹھا
  • روس کا یوکرین کی 2 بندرگاہوں پر حملہ‘ نیوکلیئر پاور پلانٹ بچ گیا
  • روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، شہری تنصیبات کو نقصان
  • اسرائیل نے حماس کے اہم کمانڈر کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید
  • 2025 میں عمران خان نے ایکس پر بار بار اعلیٰ ترین قیادت کو نشانہ بنایا
  • میرپورخاص،ماڈل اور ماروی ٹائون کے صارفین بجلی سے محروم
  • حیدرآباد کا تاریخی گائوں کئی ماہ سے بجلی کی فراہمی سے محروم