سڈنی بیچ حملہ، مسلح شخص کو دبوچ کر قابو کرنے والے مسلم ہیرو کی دنیا بھر میں پذیرائی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی میں یہودیوں کے مذہبی تہوار حنوکا کے دوران ہونے والے حملے کو جان پر کھیل کر ناکام بنانے والا ہیرو مسلمان ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بونڈی بیچ پر یہودیوں کی تقریب کے دوران دو مسلح افراد داخل ہوئے اور ایک اونچے مقام پر کھڑے ہونے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کردی۔
یہودیوں کے تہوار اور ویک اینڈ کی وجہ سے ساحل پر عوام کی بڑی تعداد جمع تھی، فائرنگ ہوتے ہی وہاں افراتفری مچی اور سب اپنی جان بچانے کیلیے بھاگتے نظر آئے۔
اسی دوران ایک شخص ایسا بھی تھا جو ایک گاڑی کے پیچھے آکر چھپا اور اُس نے آگے بڑھ کر حملہ آور کو دبوچ کر قابو کیا اور بڑے نقصان سے بچا لیا۔
آسٹریلوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جان پر کھیل مسلح شخص کو قابو کرنے والا شہری کا نام احمد ال احمد ہے جو آسٹریلیا کے شہری اور عمر 43 سال ہے۔
The brave man who disarmed one of the Bondi Beach shooters is Ahmed al Ahmed.
He is a 43-year-old Muslim shopkeeper from Sydney and a married father of two.pic.twitter.com/I1vc7pXgWy — Dilly Hussain (@DillyHussain88) December 14, 2025
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بہادر شخص اور ہیرو کے دو بچے ہیں اور یہ ساحل کے قریب پھل فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی وہ معمول کے مطابق اپنے کام پر تھے۔
حملہ آور کو قابو کرنے کے دوران احمد ال احمد دو گولیاں لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق گولیاں بازو پر لگیں اور حالت خطرے سے باہر ہے۔
دنیا بھر میں 43 سالہ مسلم شہری کو ہیرو قرار دے کر اس کے اقدام کی پذیرائی کی جارہی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سڈنی کے ساحل پر فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
آسٹریلیا (ویب ڈیسک) سڈنی کے ساحل پر فائرنگ سے حملہ آور سمیت دس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کےمطابق متعدد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا،پولیس نے مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
آسٹریلین وزیراعظم نےفائرنگ کے واقعے پرردعمل دیتےہوئےکہابونڈی بیچ میں سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ ہیں،بیچ میں سامنے آنے والے مناظر چونکا دینے والےہیں،پولیس اورہنگامی امدادی ادارے موقع پر موجود ہیں،قیمتی جانیں بچانے کےلیےبھرپورکوششیں کررہےہیں،مزیدمعلومات کی تصدیق ہوگی،عوام کو آگاہ کیا جائےگا،شہری اپنے تحفظ کیلئے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔