گڈانی کے قریب پاکستان نیوی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کی مشترکہ کارروائی کے دوران تقریباً 500 کلوگرام آئس (میٹھا میتھامفیٹامین) اور 3,500 غیر ملکی شراب کی بوتلیں ضبط کی گئیں، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

غیر ملکی شراب کو پاکستان اسمگل کیا جا رہا تھا جبکہ منشیات کی یہ کھیپ بین الاقوامی منزل کے لیے روانہ کی جا رہی تھی۔ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) گڈانی نے ضبط شدہ سامان کو باضابطہ طور پر تحویل میں لے لیا۔

ایف بی آر نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائی پاکستان نیوی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ایف بی آر کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتی ہے اور پاکستان کی سمندری حدود کو اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جا رہے ہیں۔

مردان غیر قانونی تمباکو کے خلاف تاریخی کارروائی

ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) پشاور نے ضلع مردان میں غیر قانونی تمباکو کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 27 لاکھ 50 ہزار کلوگرام نان ڈیوٹی پیڈ خام تمباکو ضبط کیا۔ اس ضبطگی پر واجب الادا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی تقریباً ایک ارب 10 کروڑ روپے ہے، اور اس غیر قانونی تجارت سے قومی خزانے کو تقریباً 19 ارب روپے کے نقصان سے بچایا گیا۔

ضبط شدہ مال میں کسان اور گولڈ اسٹریٹ کلاسک جیسے مشہور برانڈز شامل تھے۔ تمام ضابطہ جاتی تقاضے مکمل کرنے کے بعد 12 دسمبر 2025 کو آر ٹی او پشاور کے افسران نے میسرز خیبر ٹوبیکو کمپنی کے گودام سیل کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بحیرہ عرب کا کامیاب آپریشن، 1500 کلو گرام منشیات ضبط

ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی نہ صرف بڑے پیمانے پر ریونیو لیکیج کو روکتی ہے بلکہ غیر قانونی سگریٹ سازی کے ممکنہ بڑے ذرائع کو بھی ناکام بناتی ہے۔ ایف بی آر نے کہا کہ ابتدائی جائزے کے مطابق اگر یہ مقدار بروقت ضبط نہ کی جاتی تو تقریباً 19 ارب روپے کی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی چوری ہو سکتی تھی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات قانون کی بالادستی، ٹیکس ضوابط کی تعمیل اور سرکاری محاصل کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔ سخت دباؤ اور ناجائز اثر و رسوخ کے باوجود انفورسمنٹ ٹیم نے یہ کارروائیاں انجام دی ہیں، جو ادارے کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایف بی آر پاکستان نیوی کارروائی کسٹمز منشیات ضبط.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف بی ا ر پاکستان نیوی کارروائی منشیات ضبط پاکستان نیوی ایف بی آر کے لیے

پڑھیں:

مسلم کالونی، تجاوزات آپریشن، اربوں مالیتی 700 کنال سرکاری اراضی واگزار

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ گھروں کو مسمار کیا گیا،مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات آپریشن میں 200 ارب مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

سی ڈی اے انفورسمنٹ اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا مسلم کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ غیر قانونی قبضے میں لی گئی 700 کینال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔

آپریشن کے نتیجے میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ گھروں کو مسمار کیا گیا جبکہ آپریشن سے قبل مقامی رہائشیوں کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے۔ علاقے میں مزید غیر قانونی آبادکاری کا عمل بھی جاری تھا۔

آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور سی او ایم سی آئی کی جانب سے کی گئی۔ آپریشن سے قبل جگہ خالی کرنے کے لیے اعلانات بھی کروائے گئے۔

مقامی افراد سے اپیل ہے کہ آپریشن ٹیمز کے ساتھ تعاون کیا جائے، ضلعی انتظامیہ

متعلقہ مضامین

  • سرگودھا: کسٹمز کی کارروائیوں میں 11.9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط
  • سرگودھا: کسٹمز کی کارروائیاں،11 کروڑ 90 لاکھ روپے کا سامان ضبط
  • بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ آپریشن؛  منشیات سمیت 70 کروڑ  کی اشیا ضبط
  • ٹرمپ کا وینزویلین اسمگلروں کیخلاف زمینی کارروائی کا اعلان
  • کسٹمز کی ائرپورٹس پر کارروائیاں  کروڑوں روپے کا سونا، چاندی ضبط
  • کسٹمز نے 5 ماہ میں 30 کروڑ مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا
  • کسٹمز کی رواں سال ایئرپورٹس پر کارروائیاں، کروڑوں روپے مالیت کا سونا، چاندی ضبط
  • مسلم کالونی، تجاوزات آپریشن، اربوں مالیتی 700 کنال سرکاری اراضی واگزار
  • یو اے ای :غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر بھاری جرمانہ ہوگا