بھارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ سے2 خواتین ہلاک، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ سے دو خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بھارہ کہو میں خواتین کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ مقتولہ اسماء عزیز کے شوہر عبدالعزیز کی مدعیت میں دائر کیا گیا۔
قتل ہونیوالی ایک خاتون نے اپنے پیچھے 3 سال کا بچہ سوگواران میں چھوڑا ہے۔ متن مقدمہ میں کہا گیا کہ میری اہلیہ اسماء بی بی اپنی بہن کے گھر ملنے گئی تھی۔
متن میں کہا گیا کہ میری اہلیہ کی بہن کے گھر نامعلوم لڑکے نںے گھس کر فائرنگ کردی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سڈنی کے ساحل پر فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
آسٹریلیا (ویب ڈیسک) سڈنی کے ساحل پر فائرنگ سے حملہ آور سمیت دس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی پولیس کےمطابق متعدد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران پیش آیا،پولیس نے مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
آسٹریلین وزیراعظم نےفائرنگ کے واقعے پرردعمل دیتےہوئےکہابونڈی بیچ میں سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ ہیں،بیچ میں سامنے آنے والے مناظر چونکا دینے والےہیں،پولیس اورہنگامی امدادی ادارے موقع پر موجود ہیں،قیمتی جانیں بچانے کےلیےبھرپورکوششیں کررہےہیں،مزیدمعلومات کی تصدیق ہوگی،عوام کو آگاہ کیا جائےگا،شہری اپنے تحفظ کیلئے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔